Maktaba Wahhabi

153 - 303
عمل کم، ثواب زیادہ بندوں پر اللہ رب العزت کے احسانات میں سے ایک احسان یہ بھی ہے کہ اس نے بہت سی معمولی نیکیوں اور کم عمل پر ڈھیر سارے اجر وثواب کا وعدہ فرمایا ہے، اس سے بندوں کو ان اعمال کی ضرورت واہمیت کی طرف متوجہ کرنا اور انہیں ان اعمال سے جوڑنا مقصود ہوتا ہے۔لہذا ان اعمال ومواقع کو غنیمت جانتے ہوئے ان پر مقرر کیے گئے ڈھیر سارے اجر وثواب سے اپنے دامن کو زیادہ سے زیادہ بھرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔بطور نمونہ یہاں اس قسم کے بعض اعمال اور ان کے اجرو ثواب کے بیان پر مشتمل احادیث کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔ فرض نماز کا ثواب جو مسلمان فرض نماز کے لیے اچھے طریقے سے وضو کرے، اور اچھے طریقے سے خشوع اور رکوع کرے تو وہ نماز اس کے پچھلے گناہوں کے لیے کفارہ بن جائے گی جب تک وہ کوئی کبیرہ گناہ نہ کرے، اور ایسا پورے سال رہتا ہے۔(مسلم) باجماعت نماز کا ثواب جماعت سے پڑھی جانے والی نماز تنہا پڑھی جانے والی نماز سے ستائیس درجہ افضل ہے۔(بخاری ومسلم) پہلی صف کا اور اذان دینے کا ثواب اگر لوگ اذان دینے اور پہلی صف کے اجر و ثواب کو جان لیں پھر وہ اس پر قرعہ اندازی کے بغیر کوئی چارہ نہ پائیں تو یقینا وہ اس پر قرعہ اندازی کریں گے۔(بخاری ومسلم) عشاء و فجر کی نماز کا ثواب
Flag Counter