Maktaba Wahhabi

157 - 303
آداب مسجد یوں تو روئے زمین کے ہر پاک حصے پر نماز ادا کی جاسکتی ہے مگر اسی خاص مقصد کے لیے جگہ مختص کرکے جو عمارت بنائی جاتی ہے اسے مسجد کہا جاتا ہے، اللہ کی عبادت کے لیے بنائی جانے والی یہ عمارت بڑی مبارک، پاک اور مقدس ہونے کے ساتھ اللہ رب العزت کے نزدیک روئے زمین کا سب سے محبوب حصہ ہے، مسجدوں کو ’’بیوت اللہ‘‘ یعنی اللہ کا گھر کہا گیا ہے، اس سے بڑھ کر ان کی عظمت اور فضیلت کیا ہو سکتی ہے۔ فضیلت: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب جگہ مسجدیں ہیں اور سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار ہیں۔‘‘(مسلم) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:’’روئے زمین کا بہترین حصہ مسجدیں ہیں اور بدترین حصہ بازار ہیں۔‘‘(طبرانی، حاکم-صحیح الجامع:۳۲۷۱) مسجد تعمیر کرانے والے کا ثواب: روئے زمین کے سب سے بہتر حصہ اور اللہ رب العزت کی سب سے پسندیدہ جگہ کی تعمیر کا اجروثوا ب بھی خوب ہے۔چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص اللہ کی رضا کے لیے کوئی مسجد تعمیر کرے گا، اللہ رب العزت اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کرے گا۔‘‘(بخاری ومسلم) مسجد اور مؤمن: ہر سچے مسلمان کے دل میں مسجد کی اہمیت اورعظمت رچی بسی ہوتی ہے اور وہ اس
Flag Counter