Maktaba Wahhabi

204 - 303
سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار چھوٹے بڑے شہروں کی سڑکیں اور عام شاہراہیں عام طور سے بہت زیادہ مصروف ہوا کرتی ہیں ، وہاں منٹ بھر میں سیکڑوں گاڑیاں اور راہ گیر آتے جاتے ہیں، چند منٹوں کی کسی معمولی رکاوٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں اور سواریوں کی دور دور تک قطاریں لگ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کی تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں، ان قطاروں میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں اسپتال لے جانا ہوتا ہے ، کسی کو ٹرین ، بس یا جہاز پر متعینہ وقت پر سوار ہونا ہوتا ہے، تو کسی کو کسی مخصوص پارٹی یا تقریب میں پہنچنا ہوتا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کے رک جانے کے یوں تو بہت سے اسباب ہوتے ہیں جن میں بہت سے اتفاقیہ یا غیر متوقع بھی ہوتے ہیں جن کے لیے کسی نظام یا قانون کو ذمہ دار نہیں گردانا جاسکتا ، مگر بہت سے اسباب ایسے ہیں جو عوام کے اپنے پیدا کردہ ہوتے ہیں اور انہیں بآسانی ختم کیا جاسکتا ہے ، ان اسباب میں سے ایک سبب مختلف ادیان ومذاہب کی مذہبی تقریبات ، جلسے جلوس اور مذہب سے جڑی ہوئی مختلف رسومات ہوا کرتی ہیں، ہمارے ملک میں یوں بھی ادیان وفرق کی کثرت ہے اس لیے سال کے بیشتر ایام اس قسم کی رسومات کی نذر رہتے ہیں، ہر مذہبی طبقہ - باستثنائے بعض - ان تیوہاروں اور رسومات کی ادائیگی کے لیے سڑکوں اور شاہراہوں کا استعمال اپنا ’’جمہوری ‘‘ یا ’’ مذہبی ‘‘ حق سمجھتا ہے ، اس کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی کہ مذہب کے نام پر لوگوں کے لیے مشقتیں پیدا کرنا اور ان کو تکلیف میں مبتلا کرنا حد درجہ غیر معقول بات ہے، میں نہیں سمجھتا کہ کسی بھی مذہب کی تعلیمات اس کی اجازت دیتی ہوں گی۔ مسلمانوں کے مختلف گروہ بھی اس ناشائستہ عمل میں دوسروں کے شانہ بشانہ چلتے نظر آتے ہیں اور اپنے مذہب کی تعلیمات کو نظر انداز کرتے ہوئے وقتی جذبات کی رو میں بہ کر
Flag Counter