Maktaba Wahhabi

285 - 434
فرقہ واریت کا خاتمہ خطبہ مسنونہ کے بعد: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ. بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ. یٰٓایُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ. وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْ کُنْتُمْ اَعْدَآئً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِکُمْ فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہٖٓ اِخْوَانًا وَکُنْتُمْ عَلٰی شَفَا حُفْرَۃٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَکُمْ مِّنْھَا کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ (سورۃ آل عمران:۱۰۲‘۱۰۳) حضرات !مجھ سے پیشتر مولانا حافظ عبد القادر روپڑی صاحب آپ کے سامنے بڑی تفصیل اور شرح وبسط کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ میں مسلسل ایک مہینہ اور کچھ دن اوپر ہو گئے ہیں سفروں میں ہوں۔ ایک دن بھی ایسا نہیں گذرا کہ جب صبح سفر نہ ہو اور رات کو جلسہ نہ ہو۔ آج بھی رات کو میں بڑی دیر کے بعد گھر آیا تھا۔ لیکن آپ سے وعدہ تھا۔ اس لئے حاضری لازمی اور ضروری سمجھی۔ باتیں بڑی تفصیل کے ساتھ پہلے ہو چکی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب جب حاضر ہوا ہوں تو لمحات کے لئے آپ کے سامنے کچھ گزارشات پیش کروں۔ میں نے دو آیتیں آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔ ان میں سے پہلی آیت کریمہ چوتھے پارے کی ہے۔ دوسرا رکوع یہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس میں اللہ رب العزت نے مومنوں کو خطاب کیا ہے۔ یٰٓایُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کلام مجید کے اندر رب کائنات نے دنیا میں بسنے والے مختلف طبقات کو مختلف الفاظ
Flag Counter