Maktaba Wahhabi

اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

مؤلف: عبدالماجد مجاہد

ناشر: دارالسلام

سال شائع: 2013

دی ہے۔ زبیدی کو اس کا حق مل گیا ہے، اس کے اونٹ اس کی مرضی کی قیمت پر فروخت ہوگئے ہیں۔ مگر اس بڑے مجرم کو سبق تو سکھانا ہے، اسے بتانا ہے کہ دوبارہ اس قسم کی حرکت نہ کرے۔ ابو جہل اسی بازار میں خاموش چپ چاپ بیٹھا ہوا ہے۔ وہ کسی سے کوئی بات نہیں کررہا ہے۔ سوچ رہا ہو گا کہ سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کون ہے جو میرے مقابلے میں آنے کی جرأت کر سکتا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے اور اسے ڈانٹتے ہوئے خبردار کیا: ( یَاعَمْرو! إِیَّاکَ أَنْ تَعُوْدَ لِمِثْلِ مَاصَنَعْتَ بِھٰذَا الْأَعْرَابِيِّ فَتَرٰی مِنِّي مَاتَکْرَہُ) ’’ اے عمرو! دوبارہ اس طرح نہ کرنا جس طرح تم نے اس دیہاتی شخص کے ساتھ کیا ہے ورنہ تم میری طرف سے وہ کچھ دیکھو گے جسے تم نا پسند کرتے ہو۔‘‘ ابوجہل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو شدید مرعوب ہو گیا۔ اس میں ہمت اور جرأت ہی نہ رہی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی بات کرسکے۔ جب آپ نے اسے متنبہ کیا تو فورًا کہنے لگا:اے محمد! میں دوبارہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے ہیں۔ بازار میں امیہ بن خلف اور وہ مشرکین جو اس وقت وہاں موجود تھے، ابوجہل کے پاس آئے ہیں۔ کہہ رہے ہیں:ابوالحکم! تمھیں کیا ہو گیا؟ ارے تم تو محمد کے سامنے بالکل مرے جا رہے تھے۔ کیا تم ان کی پیروی کرنا چاہتے ہو یا ان کا رعب اور دبدبہ تم پر طاری ہو گیاتھا؟ ابوجہل ان کی بات کے جواب میں کہہ رہا ہے:اللہ کی قسم! میں کبھی ان کی پیروی نہیں کروں گا۔ ان کے روبرو میری عاجزی اس و جہ سے تھی کہ میں نے ان کا جادو دیکھ لیا تھا۔ میں نے دیکھا کہ ان کے دائیں بائیں کچھ آدمی ہیں جن کے پاس نیزے ہیں۔ انھوں نے وہ نیزے مجھ پر تان لیے تھے۔ اگر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتا تو وہ نیزے میرے بدن میں گھونپ دیتے۔ [1]
x
صفحہعنوان
161۔آپ جیسی ہستی کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیاکرتا
202۔تم آجاؤ ،سو اونٹ ملیں گے
233۔کون ہے جو اس غلام کو خریدے؟!
264۔آئندہ ایسا کرو گے تو نتیجہ بھگت لو گے
305۔ دشمن جاں پر مہربانی ونوازش
366۔ … اور فضالہ کی کایا پلٹ گئی
397۔ أم خالد کو بلاؤ، وہ کہاں ہے؟
438۔ پیارے ساتھی! تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟!
489۔ جاؤبہن! تمہاری خاطر ان مجرموں کو معاف کیا
5210۔ جب بیٹا باپ کے سامنے تلوار سونت کر کھڑا ہوگیا
5611- انہیں جب بھی دیکھاآنکھیں بے اختیار بہنے لگیں
5912۔ بھٹکا ہوا خوش قسمت راہی
6413۔ پیارے بچے! جاؤ میرا کام توکرکے آؤ
6714۔ سات کافروں کو جہنم رسید کرکے شہید ہونے والا مجاہد
6915۔ خوش نصیب شہسوار
7116۔ تم ایسا نہ کرتے تو آگ تمہیں اچک لیتی
7517۔ وہ آجائے اسے ہماری طرف سے امان ہے
8318۔ خالد! اب یہ مال واپس نہ کرنا
8719۔ غزوہ اُحد سے بھی زیادہ مشکل دن
9420۔ قیدی کو روٹی کھلا کر خود کھجوروں پر گزارا کرلیا
9721۔ خوش نصیب غلام
10122۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم پالیسی کامیاب رہی
10423۔ ام المؤمنین کا حسن ادب
10724۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جوانی
10925۔یہ غلامی تو ہے ،مگر ہے کس کی؟
11426۔میں تو نبوت کی نشانیاں تلاش کر رہا تھا
12127۔ارے تم نے تو اللہ کی وسیع رحمت کو سکیڑ دیا
12428۔کاش یہ قبر میری ہوتی
13229۔ یہ آپ کے لیے تحفہ ہے مگر میری جیب تو خالی ہے
13430۔ اللہ کی قسم! میں نے ان سے بہتر معلم نہیں دیکھا
13731۔میں جانتاہوں آپ بدلہ نہیں لیں گے
13932۔اے اللہ مجھے مساکین ہی کے زمرے میں اٹھانا
14133۔وہ فقرو فاقہ سے بے نیاز ہو کر عطا فرماتے ہیں
14334۔ بچوں پر شفقت …اعلی اخلاق کی علامت
14535۔جسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو اس کے حامی ہم ہیں
14636۔آج وعدہ نبھانے کا دن ہے
14937۔بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
15138۔ معمولی چرواہے کے لیے منصب جلیل
15439۔ایک ذہین وفطین خاتون کا کارنامہ
15940۔اس شاعر کے نصیب جاگ اٹھے
16141۔بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے دیا ہوتا،ہم وہیں آجاتے
16342۔ اللہ کی قسم! یہ سچی نبوت ہے
16543۔بہن کا احترام واکرام
16844۔ ہم انسانوں کی شکلیں نہیں بگاڑا کرتے
17345۔ایسا سمجھدار شخص اسلام سے دور نہیں رہ سکتا
17846۔میں عادل نہیں ہوں توپھر دنیا میں کون عادل ہے؟!
18047۔اللہ کے رسول! ہم پر احسان فرمائیے…
18548۔جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں اس میں نذر کیسی؟!!
18849۔ خندق والوں سے کہو، کھانے کے لیے آجائیں
19050۔ہم نے اس سے بہتر نمائندہ نہیں دیکھا
19551۔معافی نہ ملی تو بھوکا پیاسا جان دے دوں گا!
19652۔قوم کے معزّز شخص کی عزت کرو
20253۔گھر میں آکر گالی دینے والوں کے لیے بھی معافی
20554۔ مظلوموں کی داد رسی کرنے والا
21055۔بیٹا تمہارے کان نے سچ سنا
21456۔میں مال کے لیے تو مسلمان نہیں ہوا
21757۔مجھے جنگ شروع ہونے سے پہلے بدلہ چاہیے
22058۔گھبراؤ نہیں !میں دنیا وآخرت میں ان کا سرپرست ہوں
22359۔وہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردینا چاہتی تھی
22760۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم خالی ہاتھ ہو کر بھی بے خوف وخطر ہیں
23061۔دیکھیے! میں نے سلمہ کے لیے کیسا رشتہ ڈھونڈا ہے؟!
23362۔سردار ابوسفیان بھی اسلام قبول کرتے ہیں
23763۔بیت اللہ کی کنجی اصل حقدار کو مل گئی
24164۔حسن ضیافت کا بہترین بدلہ
24565۔چور ڈاکو او ردشمنان اسلام عزت دا ربن گئے
24866۔انہیں بھڑکانے والی کوئی حرکت نہ کرنا
25367۔بے وفاسے وفا داریاں
25868۔بیٹا! ابو القاسم کی بات مان لو
26269۔میں قریش کے خلاف پنا ہ نہیں دے سکتا
26670۔کیا تم اپنی بہن کے لیے اسے پسند کرو گے؟
27171۔ ان کھجوروں کو پورے ڈھیر پر پھیلا دیں
27572۔ہم انبیاء آنکھوں سے اشارے نہیں کیا کرتے
27873۔اللہ اوراس کا رسول تم لوگوں کو سچا سمجھتے ہیں
28174۔رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانوں پر رحمت
28575۔محبوب مشقت میں ہو تو محب کو آرام کیسے آئے؟
28976۔میں تو دنیا میں ایک راہ چلتے مسافر کی طرح ہوں
29277۔آؤ سب لوگ جابر کے گھر چلیں
29878۔ یہ قبریں میری نماز کے باعث جمگمگا اٹھتی ہیں
30079۔ باوفا اہلیہ کی یادیں
30280۔آج میرے گھر میں معزز ترین مہمان ہیں
30681۔حق دار کو سخت بات کہنے کی بھی اجازت ہے
30882۔مجھے کائنات کے لیے داعی اور رحمت بنا یا گیا
31183۔غلطی بھی معاف ہوگئی اور کفارہ بھی ادا ہو گیا
31484۔مظلوم کی بد دعا سے بچ کر رہنا
31985۔اللہ کے ساتھ تجارت
32186۔نواسوں کے ساتھ حسن سلوک
32287۔یہ تواضع اور یہ اخلاق ایک نبی ہی میں ہو سکتا ہے
32688۔غلاموں، یتیموں اور مسکینوں کے والی
32889۔ مساوات محمدی کی چند جھلکیاں
33090۔اورسیدہ کو گوہر مطلوب مل گیا
33291۔ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا ہی پایا
33492۔ہمارے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی
33693۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کی سادگی
33894۔انھیں چھوڑ دو،یہ برائی کا منبع ہیں
34295۔اچھے اخلاق والا روزہ دار اور تہجد گزار جیسا
34396۔اور اسے چادر عطا ہوتی ہے
34497۔میری دعا امت کے لیے محفوظ ہے
34798۔میں ان دونوں کی دیت ضرور ادا کروں گا
35199۔مشکل ترین لمحات میں امانت کی پاسداری
353100۔عیسائی سفیر کے ساتھ حسن سلوک
Flag Counter