Maktaba Wahhabi

اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

مؤلف: عبدالماجد مجاہد

ناشر: دارالسلام

سال شائع: 2013

339
جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت لینی شروع کی تو یہ اولین لوگوں میں سے تھے جنھوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔ جب کافی سارے لوگوں نے بیعت کر لی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’سلمہ! تم بیعت نہیں کرو گے؟‘‘ عرض کی کہ میں تو شروع میں ہی بیعت کر چکا ہوں۔ ارشاد فرمایا کہ ’’پھر بیعت کر لو۔‘‘ چنانچہ انھوں نے دوبارہ بیعت کی۔ جب بیعت کا اختتام ہونے لگا تو اللہ کے رسول نے پھر فرمایا:’’سلمہ! تم میری بیعت نہیں کرو گے؟‘‘ سلمہ نے تیسری بار بیعت کی۔ اس طرح سلمہ بن اکوع نے تین بار بیعت کی، شروع، درمیان اور آخر میں۔ ذرا غور کیجیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس غریب سے صحابی کے ساتھ کتنی محبت کرتے ہیں اور انھیں کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ یہ وہ عظیم شخصیت تھے جنھوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں حصہ لیا۔ نہایت بہادر اور بہت تیز دوڑنے والے تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ ذی قرد میں ان کو یوں خراج تحسین پیش کیا: (خَیْرُ فُرْسَانِنَا الْیَوْمَ أَبُوقَتَادَۃَ، وَخَیْرُ رَجَّالَتِنَا سَلَمَۃُ) ’’آج ہم میں ابوقتادہ بہترین گھڑسوار اور سلمہبہترین تیز چلنے والے ہیں۔‘‘ قارئین کرام! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اعلیٰ اخلاق سے اپنے ساتھیوں کے دلوں کو جیتا۔ ذرا غور کیجیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کو کیسے بہترین تمغے دیے۔ عبدالرحمن بن رزین بیان کرتے ہیں:ہم ربذہ نامی مقام پرسلمہ ابن اکوع سے ملنے کے لیے آئے تو انھوں نے اپنا نہایت بھاری بھرکم ہاتھ نکال کر دکھایا (… کَأَنَّہَا خُفُّ الْبَعِیرِ…) ’’ جیسے وہ کسی اونٹ کا کھر ہو‘‘ ۔ ہم نے اس ہاتھ کو چوم لیا کیونکہ اس ہاتھ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھ پر متعدد بار
x
صفحہعنوان
161۔آپ جیسی ہستی کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیاکرتا
202۔تم آجاؤ ،سو اونٹ ملیں گے
233۔کون ہے جو اس غلام کو خریدے؟!
264۔آئندہ ایسا کرو گے تو نتیجہ بھگت لو گے
305۔ دشمن جاں پر مہربانی ونوازش
366۔ … اور فضالہ کی کایا پلٹ گئی
397۔ أم خالد کو بلاؤ، وہ کہاں ہے؟
438۔ پیارے ساتھی! تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟!
489۔ جاؤبہن! تمہاری خاطر ان مجرموں کو معاف کیا
5210۔ جب بیٹا باپ کے سامنے تلوار سونت کر کھڑا ہوگیا
5611- انہیں جب بھی دیکھاآنکھیں بے اختیار بہنے لگیں
5912۔ بھٹکا ہوا خوش قسمت راہی
6413۔ پیارے بچے! جاؤ میرا کام توکرکے آؤ
6714۔ سات کافروں کو جہنم رسید کرکے شہید ہونے والا مجاہد
6915۔ خوش نصیب شہسوار
7116۔ تم ایسا نہ کرتے تو آگ تمہیں اچک لیتی
7517۔ وہ آجائے اسے ہماری طرف سے امان ہے
8318۔ خالد! اب یہ مال واپس نہ کرنا
8719۔ غزوہ اُحد سے بھی زیادہ مشکل دن
9420۔ قیدی کو روٹی کھلا کر خود کھجوروں پر گزارا کرلیا
9721۔ خوش نصیب غلام
10122۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم پالیسی کامیاب رہی
10423۔ ام المؤمنین کا حسن ادب
10724۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جوانی
10925۔یہ غلامی تو ہے ،مگر ہے کس کی؟
11426۔میں تو نبوت کی نشانیاں تلاش کر رہا تھا
12127۔ارے تم نے تو اللہ کی وسیع رحمت کو سکیڑ دیا
12428۔کاش یہ قبر میری ہوتی
13229۔ یہ آپ کے لیے تحفہ ہے مگر میری جیب تو خالی ہے
13430۔ اللہ کی قسم! میں نے ان سے بہتر معلم نہیں دیکھا
13731۔میں جانتاہوں آپ بدلہ نہیں لیں گے
13932۔اے اللہ مجھے مساکین ہی کے زمرے میں اٹھانا
14133۔وہ فقرو فاقہ سے بے نیاز ہو کر عطا فرماتے ہیں
14334۔ بچوں پر شفقت …اعلی اخلاق کی علامت
14535۔جسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو اس کے حامی ہم ہیں
14636۔آج وعدہ نبھانے کا دن ہے
14937۔بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
15138۔ معمولی چرواہے کے لیے منصب جلیل
15439۔ایک ذہین وفطین خاتون کا کارنامہ
15940۔اس شاعر کے نصیب جاگ اٹھے
16141۔بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے دیا ہوتا،ہم وہیں آجاتے
16342۔ اللہ کی قسم! یہ سچی نبوت ہے
16543۔بہن کا احترام واکرام
16844۔ ہم انسانوں کی شکلیں نہیں بگاڑا کرتے
17345۔ایسا سمجھدار شخص اسلام سے دور نہیں رہ سکتا
17846۔میں عادل نہیں ہوں توپھر دنیا میں کون عادل ہے؟!
18047۔اللہ کے رسول! ہم پر احسان فرمائیے…
18548۔جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں اس میں نذر کیسی؟!!
18849۔ خندق والوں سے کہو، کھانے کے لیے آجائیں
19050۔ہم نے اس سے بہتر نمائندہ نہیں دیکھا
19551۔معافی نہ ملی تو بھوکا پیاسا جان دے دوں گا!
19652۔قوم کے معزّز شخص کی عزت کرو
20253۔گھر میں آکر گالی دینے والوں کے لیے بھی معافی
20554۔ مظلوموں کی داد رسی کرنے والا
21055۔بیٹا تمہارے کان نے سچ سنا
21456۔میں مال کے لیے تو مسلمان نہیں ہوا
21757۔مجھے جنگ شروع ہونے سے پہلے بدلہ چاہیے
22058۔گھبراؤ نہیں !میں دنیا وآخرت میں ان کا سرپرست ہوں
22359۔وہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردینا چاہتی تھی
22760۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم خالی ہاتھ ہو کر بھی بے خوف وخطر ہیں
23061۔دیکھیے! میں نے سلمہ کے لیے کیسا رشتہ ڈھونڈا ہے؟!
23362۔سردار ابوسفیان بھی اسلام قبول کرتے ہیں
23763۔بیت اللہ کی کنجی اصل حقدار کو مل گئی
24164۔حسن ضیافت کا بہترین بدلہ
24565۔چور ڈاکو او ردشمنان اسلام عزت دا ربن گئے
24866۔انہیں بھڑکانے والی کوئی حرکت نہ کرنا
25367۔بے وفاسے وفا داریاں
25868۔بیٹا! ابو القاسم کی بات مان لو
26269۔میں قریش کے خلاف پنا ہ نہیں دے سکتا
26670۔کیا تم اپنی بہن کے لیے اسے پسند کرو گے؟
27171۔ ان کھجوروں کو پورے ڈھیر پر پھیلا دیں
27572۔ہم انبیاء آنکھوں سے اشارے نہیں کیا کرتے
27873۔اللہ اوراس کا رسول تم لوگوں کو سچا سمجھتے ہیں
28174۔رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانوں پر رحمت
28575۔محبوب مشقت میں ہو تو محب کو آرام کیسے آئے؟
28976۔میں تو دنیا میں ایک راہ چلتے مسافر کی طرح ہوں
29277۔آؤ سب لوگ جابر کے گھر چلیں
29878۔ یہ قبریں میری نماز کے باعث جمگمگا اٹھتی ہیں
30079۔ باوفا اہلیہ کی یادیں
30280۔آج میرے گھر میں معزز ترین مہمان ہیں
30681۔حق دار کو سخت بات کہنے کی بھی اجازت ہے
30882۔مجھے کائنات کے لیے داعی اور رحمت بنا یا گیا
31183۔غلطی بھی معاف ہوگئی اور کفارہ بھی ادا ہو گیا
31484۔مظلوم کی بد دعا سے بچ کر رہنا
31985۔اللہ کے ساتھ تجارت
32186۔نواسوں کے ساتھ حسن سلوک
32287۔یہ تواضع اور یہ اخلاق ایک نبی ہی میں ہو سکتا ہے
32688۔غلاموں، یتیموں اور مسکینوں کے والی
32889۔ مساوات محمدی کی چند جھلکیاں
33090۔اورسیدہ کو گوہر مطلوب مل گیا
33291۔ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا ہی پایا
33492۔ہمارے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی
33693۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کی سادگی
33894۔انھیں چھوڑ دو،یہ برائی کا منبع ہیں
34295۔اچھے اخلاق والا روزہ دار اور تہجد گزار جیسا
34396۔اور اسے چادر عطا ہوتی ہے
34497۔میری دعا امت کے لیے محفوظ ہے
34798۔میں ان دونوں کی دیت ضرور ادا کروں گا
35199۔مشکل ترین لمحات میں امانت کی پاسداری
353100۔عیسائی سفیر کے ساتھ حسن سلوک
Flag Counter