Maktaba Wahhabi

193 - 534
بینک گارنٹی کے ارکان سابقہ بحث سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ بنک گارنٹی کے چار ارکان ہوتے ہیں جو یہ ہیں: (1) بینک جس کی حیثیت ضامن کی ہے ۔ اور ضامن وہ ہوتا ہے جو کسی غیر کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لے ۔ (2) کلائنٹ: وہ فریق جس کی ضمانت دی جا ئے ۔ (3) مستفید: وہ فریق جس کو ضمانت دی جائے ۔ (4) مالیت ضمانت : وہ مالیت جس کی ضمانت دی جا رہی ہو۔ بینک گارنٹی کی اصطلاح عمومی طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے یہ چار عناصر ہی مرادہوتے ہیں ۔ کلائنٹ : جس کی ضمانت دی جا ئے ۔ عمومی طور پر کلائنٹ کوئی کمپنی بھی ہو سکتی ہے اورایسا ادارہ بھی جس کی قانونی حیثیت فاؤنڈیشن کی حیثیت سے ہولیکن اس کے معاملات طے کرنے کے لیے کسی منیجرکا ہونا ضروری ہے ۔ جسے منیجنگ ڈائریکٹربھی کہا جا سکتا ہے ۔ مستفید عمومی طور پر کوئی قابلِ اعتبار شخصیت ہوتی ہے جیسا کہ گورنمنٹ انٹرسٹ ہو فاؤنڈیشن یا کوئی معروف کمپنی ہوشخصی اعتبار سے کوئی فرد شاذونادر ہی ہوتا ہے ۔ اہداف و مقاصد درحقیقت بینک ضمانت اُس فریق کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جس نے اسے طلب کیا ہوتا ہے خواہ اس کی حیثیت حکومتی ہو یا کمپنی کی ہو،چونکہ اس کا مقصد منصوبوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانا یا خرید کردہ اشیاء کی کوالٹی ، ورائٹی ،ڈیلیوری ٹائمنگ ، کیلئے انشورنس کرانا ہوتا ہے ۔لہٰذا اس میں مستفید کیلئے اس ضمانت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کسی بھی نوعیت کی کمی ، کوتاہی اور ناکامی کی ذمہ داری
Flag Counter