Maktaba Wahhabi

270 - 534
معیشت واقتصاد قرضوں کی اشاریہ بندی حافظ عزیزالرحمٰن[1] کاغذی کرنسی سے پیداشدہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ افراطِ زر(Inflation)کا بھی ہے ۔ معاشی تکنیک کے حوالے سے افراطِ زرایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کی جملہ وجوہات کا احاطہ کرنا یہاں مقصود نہیں ، البتہ کاغذی کرنسی اور افراطِ زر کے درمیان جو لازمی تعلق ہے ،اسے آئندہ سطور کے حوالے سے پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے ۔ افراطِ زر کے مسئلے کی کوئی ایک جہت نہیں بلکہ معاشیات کی اصطلاح میں یہ ایک ہمہ جہت مسئلہ ہے۔مثال کے طور پر کاروباری قرضوں، تنخواہوں، امانتوں اوربچتوں سمیت کئی معاملات میں افراطِ زر کے مسائل درپیش ہیں۔ ان مسائل پر قابوپانے کے لئے اقتصادی ماہرین جو حل تجویز کرتے ہیں ان میں عام
Flag Counter