Maktaba Wahhabi

271 - 534
طور پر سب سے مقبول اور سب سے زیادہ کامیاب تصور کئے جانے والے حل کو اشاریہ بندی (Indexation)کہتے ہیں یعنی اشاریہ بندی کے ذریعے افراطِ زر کی وجہ سے پیداہونے والے مسئلے کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ افراطِ زر کے نتائج اور اشاریہ بندی کی تکنیک کوسمجھنے کے لئے اس عام مثال پر غور کریں زید نے بکر سے 10000 روپے 1990ء میں اس وعدہ پر قرض لئے کہ یہ رقم 1994ء میں واپس کردی جائے گی۔1994ءمیں جب یہ رقم واپس کی گئی تو قوتِ خرید میں کمی کے باعث 10000 روپے کی رقم حقیقتاً 8000 روپے کے برابر آچکی تھی۔بالفاظِ دیگر چار سال کے عرصے میں افراطِ زر نے جو صورت اختیار کی اس کی وجہ سے 10000 روپے رقم کی حقیقی قیمت میں کمی واقع ہوئی اور اس کے نتیجے میں بکر کو (قوتِ خریدمیں کمی کے باعث )2000 روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ معاشیا ت میں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اشاریہ بندی کا طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے ، یعنی ’’معاشی تخمینہ لگا کر ایسا توازن بروئے کا ر لانا جس کی وجہ سے قوتِ خرید میں جو کمی ایک مقررہ مدت کے درمیان واقع ہوئی ہے اس کو دور کیا جائے ‘‘یہ حل اشاریہ بندی کہلاتا ہے ۔ مذکورہ بالاتکنیک اشاریہ بندی کی مکمل تعریف نہیں بلکہ اس کی تفہیم کے لئے ایک مثال ہے ۔ اشاریہ بندی کی مخصوص تعریف کا ذکر آگے ہوگا جہاں اس کےلئے استعمال میں آنے والے طریقہ ہائے کار کی بھی وضاحت کی جائے گی۔ اشاریہ بندی (Indexation)کیا ہے ؟ پال ۔ اے سموئل سن(Paul A.Samuelson)کے مطابق “{Indexation is} a mechanism by which wages, prices and contracts are partially or wholly adjusted to compensate for changes in the general price level’[1]
Flag Counter