Maktaba Wahhabi

485 - 534
دورِ حاضر کے مالی معاملات کا شرعی حکم مؤلف : حافظ ذوالفقار علی حفظہ اللہ تعارف مؤلف :موصوف انتہائی جید عالم دین ہیں اورابو ہریرہ شریعہ کالج لاہور کے شیخ الحدیث ہیں ۔ تعارف کتاب : یہ کتاب انتہائی اہم اور جامع ترین کتاب ہے ۔ اصلاً یہ کتاب موصوف کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو وقتا ًفوقتاً ہفت روزہ ’’الاعتصام ‘‘ اور بعض دیگر جرائد میں شائع ہوتے رہے، پھر اسےکچھ حک و اضافہ کے بعد کتابی شکل میں شائع کردیا گیا ۔مصنف کا عمدہ طرز تحریر یہ ہے کہ کسی بھی موضوع کو قرآن و سنت سے ثابت کرتے ہیں ،اور اس حوالے سے موجود اختلاف کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ طرفین کے دلائل کا بھی جائزہ لیتے ہوئے راجح مؤقف کی وضاحت کرتے ہیں ،اور اس مؤقف کی مزید تائید کے لئے اقوال سلف و خلف بھی ذکر کرتے ہیں ۔عرب علماء کی تحقیقات کو بھی شامل حال رکھتے ہیں، اور ہر باب کے اختتام پربحث کا خلاصہ بھی ذکر کرتے ہیں ۔ مذکورہ کتاب کو 6 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔جن کی قدرے تفصیل درج ذیل ہے ۔ پہلا باب : اسلام اور جدید مسائل کے نام سے موسوم ہے ۔مصنف نے اس باب کے تحت اسلام کی خصوصیات مثلاًعالم گیریت ،ابدیت ، جامعیت اور ہمہ گیریت کو بیان کرتے ہوئے معیشت کے حوالے سے اسلام پر بعض شبہات کا جواب بھی دیا ہے ۔ دوسرا باب :مالی معاملات کے بنیادی اصول کے نام سے موسوم ہے ۔اس باب میں بڑی جامعیت کے ساتھ اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ جس چیز سے شرعی طور پر فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہو اور وہ انسان کی ملکیت و قبضہ میں ہو دو اصولوں کی پابندی کے ساتھ اس کا دوسرے کے ساتھ معاملہ کیا جا سکتا ہے۔ (1)سود اور اس کی اقسام(اس اصول کی پابندی پر بھی بحث کرتے ہوئے)اس کی حرمت کو بیان کیا گیا ہے۔ (2)غرر(دھوکہ ) (اس اصول کی پابندی پر بھی بحث کرتے ہوئے) اس کی وجہ سے شرعا ًممنوع بیوع کا بھی
Flag Counter