Maktaba Wahhabi

181 - 197
-۲۰- طلبِ رزق کے لیے ثابت شدہ دُعائیں اللہ کریم نے حاجات کو پورا کروانے اور ناپسندیدہ باتوں سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے بندوں کو دعا کی صورت میں ایک بہترین ہتھیار دیا ہے۔ رزق کے طلب گار اس ہتھیار سے خوب فائدہ اٹھائیں۔ اللہ والے ہمیشہ سے اس سے فیض یافتہ ہوتے رہتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی طلبِ رزق کے حوالے سے متعدد دعائیں ثابت ہیں۔ توفیقِ الٰہی سے قرآن و سنت سے اس بارے میں تئیس دعائیں ذیل میں نقل کی جا رہی ہیں: ا: ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے لیے رزق کی دُعا: اللہ کریم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق ذکر فرمایا ہے، کہ انہوں نے اپنی اولاد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا: {فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہْوِیْٓ اِلَیْہِمْ وَ ارْزُقْہُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ یَشْکُرُوْنَ} [1] (پس آپ لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل فرما دیجئے اور انہیں پھلوں کا رزق عطا فرمائیے، تاکہ وہ شکر کریں)۔ دو تنبیہات: ا: اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام کی اس فریاد کو قبول فرمایا۔ اسی دُعا کے اثر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: {اَوَ لَمْ نُمَکِّنْ لَّہُمْ حَرَمًا اٰمِنًا یُّجْبٰٓی اِلَیْہِ ثَمَرٰتُ کُلِّ
Flag Counter