Maktaba Wahhabi

197 - 197
لیے جستجو نہ کریں، یا جو کچھ وہ کر رہے ہیں، اسے ترک کر دیں، بلکہ مقصود یہ ہے ، کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو کسبِ معاش میں ایسے طریقے اور وسائل اختیار کرنے کی توفیق دیں گے، کہ شادی سے تشکیل پانے والے کنبے کی کفالت، مسئلہ نہیں بنے گا۔ ۸: مُنہ اندھیرے نکلنا: پاکیزہ رزق کی جستجو میں صُبح دم نکلنے والوں کے لیے برکت کی دعائے مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اپنے فوجی دستوں اور لشکروں کو علی الصبح روانہ فرماتے۔ اللہ تعالیٰ نے حدیث کے راوی کو صبح سویرے کاروباری جدوجہد کا آغاز کرنے پر برکت عطا فرماتے ہوئے دولت مند بنا دیا۔ صُبح دم نکلنے کی ایک بڑی رکاوٹ (رات کی نیند کا پورا نہ ہونے) کو (رات کو جلدی سونے) کی عادت اختیار کر کے دور کرنے کی جستجو کی جائے۔ ۹: لین دین میں سچائی اور چیز کے عیب کا بیان: بیع و شراء میں ان دونوں باتوں کا اہتمام باعثِ خیر و برکت ہے۔ اللہ والے ان باتوں کے اہتمام سے اخروی اجر و ثواب سے پہلے دنیا میں بھی آسودگی اور وسعت پاتے ہیں۔ ۱۰: اناج کا ناپ تول کرنا: بیع و شراء کے وقت سنتِ نبوی کی پیروی کرتے ہوئے غلے کا ماپ تول کرنا باعثِ برکت ہے۔ استعمال کے لیے اناج لیتے دیتے وقت ماپ تول کے حوالے سے محدثین کی دو رائیں ہیں۔ لیکن … واللّٰہ تعاليٰ أعلم… راجح یہ ہے ، کہ ایسی صورت میں بھی ماپ تول کرنا برکت کے پانے کا سبب ہے۔
Flag Counter