Maktaba Wahhabi

54 - 197
-۵- حج اور عمرے میں متابعت جن اعمال کو اللہ تعالیٰ نے رزق کی کلید بنایا ہے، انہی میں سے ایک (حج اور عمرہ میں متابعت) ہے (یعنی حج اور عمرہ کو ایک دوسرے کے بعد ادا کرنا)۔ توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں درجِ ذیل دو عنوانات کے تحت گفتگو ہوگی: ا: حج اور عمرے میں متابعت کا مفہوم ب: حج اور عمرے میں متابعت کے کلیدِ رزق ہونے کے دو دلائل ا: حج اور عمرے میں متابعت کا مفہوم: شیخ ابوالحسن سندھی اس بارے میں لکھتے ہیں: ’’ایک کو دوسرے کا تابع کرو، یعنی جب حج ادا کرلو، تو عمرہ ادا کرو اور جب عمرے کی ادائیگی سے فارغ ہوجاؤ، تو حج کی ادائیگی کی تیاری کرو، کیونکہ یہ دونوں یکے بعد دیگرے آتے ہیں۔‘‘[1] ب: حج اور عمرے میں متابعت کے کلیدِ رزق ہونے کے دو دلائل: ۱: حضراتِ ائمہ احمد، ترمذی، نسائی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تَابِعُوْا بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ، فَإِنَّہُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوْبَ، کَمَا یَنْفِيْ الْکِیْرُ خَبَثَ الْحَدِیْدِ، وَالذَّہَبِ، وَالْفِضَّۃِ
Flag Counter