Maktaba Wahhabi

121 - 202
مختصر تعارف پیش کیاجاتا ہے۔ جعالہ جعالہ کے لغوی معنی ہے وہ چیز جو کسی شخص کو کوئی کام کرنے کے بدلے میں دی جائے جبکہ اس کی شرعی تعریف یہ ہے: ’’جعالہ ایک ایسا عقد ہے جس میں ایک فریق یہ کہتاہے کہ جو شخص اس مدت میں یا مدت کا تذکرہ کیے بغیر یہ کہے کہ جو شخص مجھے( اس کام کا) یہ نتیجہ دے گا میں اس کو اتنا مال دوں گا۔‘‘[1] مثلاً یوں کہا جائے کہ جو شخص میری فلاں گمشدہ چیز تلاش کرکے دے گا میں اس کو اتنا انعام دوں گا یا جو کمپنی کسی جگہ سے تیل تلاش کرے گی یا جو شخص یا ادارہ فلاں منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے دے گا اس کو اتنا معاوضہ دیا جائے گا۔اب جو شخص بھی وہ تلاش کرکے لائے گا یا جو کمپنی بھی تیل تلاش کرنے میں کامیاب ہوگی یا جو شخص بھی رپورٹ تیار کرکے دے گا وہ اس مال کا مستحق ہوجائے گا۔جعالہ ایک مستقل عقد ہے جو درج ذیل امور میں اجارہ سے مختلف ہے۔ 1۔جعالہ میں عامل کا تعین شرط نہیں کہ فلاں شخص ہی یہ کام کرے بلکہ جو شخص بھی کام کردے وہ اس مال کا مستحق ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس اجارہ ہمیشہ متعین شخص کے ساتھ ہوتا ہے۔ 2۔اجارہ میں مدت متعین ہوتی ہے جبکہ جعالہ میں مدت کا تعین شرط نہیں۔لیکن اگر کام کرانے والے نے یہ تصریح کردی ہو کہ یہ کام فلاں تاریخ تک کرنا ضروری ہے تو اس صورت میں مدت کا لحاظ رکھناضروری ہے۔ 3۔جعالہ میں یہ ضروری نہیں کہ کام کرنے والے نے اس کی ذمہ داری قبول بھی کی ہو جبکہ اجارہ میں یہ لازم ہے۔
Flag Counter