Maktaba Wahhabi

58 - 202
ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الحَلِفُ مُنَفِّقَةٌ لِلسِّلْعَةِ، مُمْحِقَةٌ لِلْبَرَكَةِ" ’’قسم تجارت کو خوب چلاتی ہے مگر برکت کو ختم کردیتی ہے۔‘‘[1] حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: "إِيَّاكُمْ وَكَثْرَةَ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ، فَإِنَّهُ يُنَفِّقُ، ثُمَّ يَمْحَقُ" ’’ بیع میں زیادہ قسمیں کھانے سے بچو کیونکہ یہ چیز فروخت تو کردیتی ہے مگراس کی برکت ختم کردیتی ہے۔‘‘[2] نرم رویہ اختیار کریں کاروباری معاملات اور لین دین میں دوسرے فریق کو رعایت اور سہولت دینا اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہے یہی وجہ ہےاسلام یہ تلقین کرتا ہے کہ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ فراخدلی، نرمی اور سیر چشمی کا مظاہرہ کریں، بنیے کی طرح سخت اور بے لچک رویہ اختیار نہ کریں۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " رَحِمَ اللّٰهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ، وَإِذَا اشْتَرَى، وَإِذَا اقْتَضَى " ’’اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائے جو بیچتے، خریدتے اور تقاضا کرتے وقت نرمی کرتا ہے۔‘‘[3] دوسری روایت میں ہے: " أَفْضَلُ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلٌ سَمْحُ الْبَيْعِ،سَمْحُ الشِّرَاءِ،سَمْحُ الْقَضَاءِ،سَمْحُ الاقْتِضَاءِ "
Flag Counter