Maktaba Wahhabi

141 - 545
سُود یہود ونصاریٰ کا تباہ کن ہتھیار استعماری قُوتوں اور حکومتوں نئے مسلمان ممالک اور مسلمان علاقوں میں سودی فوائد پر مشتمل بینکاری کا ایسا نظام منتقل کردیا ہے جو چاروں اطراف پھیلتا چلا گیا یہاں تک کہ اسلامی اور عرب ممالک کی شہری منڈیوں نے ان سودی فوائد کو وقت اور حالات کا تقاضا سمجھ کر طوعاًوکرھاً قبول کرنا شروع کردیا دیکھتے ہی دیکھتے مختلف جامعات اور مصر وغیرہ سے مختلف علماء کرام کی جانب سے جاری ہونے والے فتاویٰ جات بھی مختلف بینکوں میں موجود منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتروں کی زینت بننے لگے۔ یہ سُودی نظام اتنا عام ہوا کہ اسی کے ساتھ کاروبار منسلک کردئیے گئے جو بہت ہی تھوڑے عرصے میں سب کو مرغوب ہوگئے(الا ماشاء اللہ) مسلمانوں کو ان نظاموں اور طریقوں میں جکڑ لیاگیا،سودی بینکوں کے بوجھ تلے دب کر اپنی معیشت کو تباہی کے گڑھے پر لاکھڑا یا جس سے چھٹکارا پانا اب ممکن نظر نہیں آتا۔ البتہ اجتماعی خرابی کی اصلاح بھی اجتماعی شکل میں ممکن ہوسکے گی کسی کی انفرادی کوشش اس ضمن میں بالکل بے سود ہوگی البتہ علماء حق ،قائدین،مفکرین اور دانشمند حضرات اگر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اُمت کی اقتصادیات کو ان سودی نظاموں سے نجات دلانے اور ہر چھوٹے بڑے معا ملے میں بینکوں اور مصارف کی منڈیوں کو سود سے پاک کرنے کی مشترکہ اور مخلصانہ کوشش کریں تو اسے یقیناً نصرت الٰہی سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
Flag Counter