Maktaba Wahhabi

177 - 545
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حرام کی جدید شکلیں جیسے جیسے انسان شعبہ ہائے زندگی میں سائنسی اعتبار سے ترقی کرتا جارہا ہے ویسے ویسے شیطان بھی انسان کو راہ حق سے ہٹانے کے لیے نت نئی اسکیمیں اور نت نئے داؤ پیچ استعمال کر رہا ہے۔ پُرانی اسکیمیں جب فیل ہوتی نظر آتی ہیں تو اُس کمپنی کے ڈائریکٹر اپنی پرانی مصنوعات (Product)کانام ،کلراور ڈیزائن وغیرہ تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہیں نتیجتاً اُسی سابقہ پروڈکٹ کو نئی اور خوبصورت شکل و صورت میں پیش کیا جاتا ہے اور پھر عوام الناس نئے نام اور نئے رنگوں سے دھوکا کھا کر اُس کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔ بعینہ ابلیس جو اپنی کمپنی کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹنگ ،مارکیٹنگ اور مینجمنٹ جیسے اہم شعبے بھی ڈیل کرتا ہےاُس کے لیے حرام کی جدید شکلیں مہیا کرنا کچھ بڑی بات نہیں ہے، صرف پالیسی ساز اداروں کے ڈائریکٹروں کے ذہن میں وہ اپنی پالیسی القاء کردیتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے القاء کردہ تمام پالیسیاں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جاتی ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَىٰ أَوْلِيَائِهِمْ[1] ”بے شک شیاطین اپنے دوستوں کی طرف وحی کرتے ہیں“ حتی المقدورہماری یہ کوشش ہے کہ ملک میں مروج حرام کی جدید شکلوں سے قارئین
Flag Counter