Maktaba Wahhabi

197 - 545
1۔حاضر سودا(Spot Sale) :۔ حاضر سودے کے معنی یہ ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ سے شئیرز یا اجناس یا کوئی اور اشیاء نقد ونقد خریدی جائیں اور ان کی قیمت ادا کرکے فوراً قبضہ حاصل کرلیا جائے یا ان کے نفع ونقصان کی ذمہ داری اور حقوق کی منتقلی فوراً خریدارکوحاصل ہوجائے خواہ کا غذی قبضہ انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے کچھ دنوں تک ملتوی ہی کیوں نہ ہوجائے۔ 1۔غائب سودا:۔ غائب سودے کی صورت یہ ہے کہ شئیرز یا اجناس کی خریدوفروخت(بیع) تو ہوجائے مگر عملی یا حکمی قبضے کی تاریخ آئندہ کسی وقت کے لیے ملتوی کردی جائے اسے اگرچہ(Future Sale/Forward Sale) بھی کہتے ہیں مگربازار حصص میں ان دونوں کے درمیان فرق کیا جاتا ہے یعنی Forward Saleتو وہ ہے جس میں فی الواقع خریدار کا مقصد خریدنا اور فروخت کنندہ کا مقصد بیچنا ہو اور اگر جانبین کا مقصد مقررہ تاریخ پر لینا،دینا نہ ہو بلکہ جنس کو محض بنیاد بنا کر مقررہ تاریخ پر آپس کا فرقDifference برابر کرنا مقصود ہوتو اسے Future Saleکہا جاتا ہےایسا دووجوہات کی بنا پر کیا جاتا ہے: i۔ سٹہ/جوا(Speculation) :۔ مثلاً:زید یکم جنوری کو عمر کے ہاتھ 10 روپے فی شئیرز کے حساب سے کچھ شئیرز بیچتا ہے اور قبضہ کی تاریخ یکم فروری مقرر کرلی جاتی ہے مگر جب یکم فروری آتی ہے تو اسی شئیر کی قیمت بڑھ کر 13 روپے ہوجاتی ہے تو اب زید،عمر کو 3روپے فی شئیرز کے حساب سے رقم دے دیتا ہے اور شیئرز نہیں دیتا کیونکہ شیئرز کی خریدوفروخت کی
Flag Counter