Maktaba Wahhabi

200 - 545
جوئے کی نئی قسم”لاٹری“ بعض برائیاں ہمارے معاشرے میں اسقدر رچ بس گئی ہیں کہ اب نہ تو انہیں معاشرہ معیوب سمجھتا ہے اور نہ قانون کی نظر میں وہ کوئی جرم ہے جیسے سگریٹ،داڑھی منڈانا، مردوں کا ٹخنوں سے نیچے کپڑارکھنا اور عورتوں کا نصف پنڈلی تک رکھنا یعنی مرادانی عورتیں زنانے مرد بن کے پھرنا ،انہیں برائیوں کی طرح ایک لاٹری ہے جو سر عام ، علی الاعلان یہ دھندا کرانے والے لاؤڈاسپیکرپر یہ اعلان کرتے نظر آئیں گےکہ فلاں تاریخ کو دس بجے فلاں مقام پر قرعہ اندازی ہوگی پہلا انعام ایک لاکھ، دوسرا انعام پچاس ہزار،تیسرا انعام پچیس ہزار اب آپ بھی اپنی قسمت آزمائیے شاید یہ انعام آپ ہی کی قسمت میں ہو ٹکٹ صرف 10روپے،10روپے جلدی کیجئے ورنہ یہ موقع ہاتھ میں نہ آئے گا۔ وغیرہ وغیرہ۔ اب یہ تو واضح بات ہے کہ کوئی شخص ایسا کاروبارنہیں کرتا جس میں اسے کچھ پلے سے ڈالنا پڑے،آپ ہی کا جمع شدہ پیسہ وہ کچھ آپ کو واپس کر دیتے ہیں، باقی خود رکھ لیتے ہیں، اگر مقررہ تاریخ پر جمع شدہ رقم میں انہیں فائدہ نظر نہ آئے تو تاریخ بڑھادیتے ہیں یا قرعہ اندازی میں ایسا چکر چلائیں گے کہ انعامات اپنے ہی کسی آدمی کے نام نکل آئے، یہ کاروبار بھی”میسر“(جوئے)کی تعریف میں آتا ہے کیونکہ ایک کثیر رقم آسانی سے بعض کے ہاتھ آجاتی ہے اور بعض بالکل اپنی اصل رقم سے بھی ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ معمہ بازی پزل گیمذ یہ پڑھے لکھے لوگوں کا جوا ہے اس طرح کی معمہ بازی مختلف اخبارات اور رسائل کے مالکان سر انجام دیتے ہیں مثلاً جنگ پزل نمبر وغیرہ اس کا طریق کار بھی
Flag Counter