Maktaba Wahhabi

209 - 545
کریڈٹ کی میعادی صورتیں مدت کے اعتبار سے کریڈٹ کی درج ذیل تین اقسام ہیں: 1۔مختصر المیعاد کریڈٹ: (Short term credit) اس کی مدت 8 ماہ سے کم ہوتی ہے۔ 2۔درمیانی میعاد کریڈٹ: (Med term credit) اس کی مدت 5 سال تک ہوتی ہے۔ 3۔طویل المیعاد کریڈٹ: (Long term credit) اس کی مدت 5 سال سے زیادہ ہوتی ہے۔ کریڈٹ کارڈ کی اہمیت عصر حاضر کی لامتناہی ضرورتوں کو پورا کرنے اور بعض مثبت نتائج کی بدولت کریڈٹ کارڈ نے اس مشینی دور میں اپنی ایک جگہ بہرحال بنالی ہے اور معاشرے سے اپنی اہمیت اور ضرورت کو منوالیا ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ کروڑوں روپوں کے بجائے آپ اس 2 سنٹی میڑ کے پلاسٹکی کارڈ کو جس پر مخصوص نمبر کندہ ہوتے ہیں اٹھا کر کہیں سے کہیں بآسانی لے جا سکتے ہیں صاحب حق کو بھی محفوظ طریقے (الیکٹرانک) سے اپنا حق وصول کرنے میں آسانی ملی کہ کمپیوٹر کارڈ پر درج معلومات کے ذریعے سے کارڈ ہولڈر کے بارے میں تمام معلومات اس اکاؤنٹ میں موجود رقم کی تفصیلات سے اسے آگاہ کرتا ہے بڑی مارکیٹوں اور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بھی اس (کارڈ)کو بخوشی قبول کیا جاتا ہے اس کارڈ کی آمد سے تجارتی لوگوں کو مالی اعتبار سے اورسامان کی فروختگی میں بھی خاصہ فائدہ ہوا ہے،اس سے بھی دگنا فائدہ کارڈ
Flag Counter