Maktaba Wahhabi

210 - 545
جاری کنند گان کوہوا،یہ تمام فائدے اس کارڈکی تیز رفتار ادا ئیگی ، رقم میں محفوظ اور آسان ترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے ممکن ہونے کی وجہ سے ممکن ہوئے چنانچہ تاجر ایک واؤ چر بناتا ہے اور اس پر اس کارڈ کی تفصیلات درج کرتا ہے اس پر مہر لگاتا ہے کارڈ ہولڈر کے دستخط لیتا ہے اور پھرکارڈ جاری کنندگان کی طرف اسے بھیج دیتا ہے تاکہ وہ کمپنی یا بینک اس کے مطابق اس کے اکاؤنٹ میں سے یا بطور قرض نکال کر تاجر کو ادائیگی کردے۔ کریڈٹ کارڈ کے مفید پہلو جیسا کہ مذکورہ عبارت میں تحریر ہو چکا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کے بعض مثبت اور مفید پہلو موجود ہیں جس سے انکار کی گنجائش نہیں ہے جو مندرجہ ذیل ہیں: 1۔تیز رفتار رقم کا حصول(Electronic payment)۔ 2۔جلد قرض کا حصول۔ 3۔کارڈ دکھانے پر فوری خریداری کی سہولت۔ 4۔خریداری کی قیمتیں کمپنی ادا کرتی ہے، یہ ادائیگی ماہانہ یا سالانہ طے شدہ معاہدہ کے حساب سے کردی جاتی ہے۔ 5۔ خریدی ہوئی اشیاء میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کی سہولت۔ 6۔خریدے ہوئے سامان کی صحت کی ضمانت۔ 7۔مال کا ضیاع سے بچنا اور بھاری رقوم کی منتقلی سے نجات۔ 8۔اس کے استعمال میں سہولت ہے اور اس سے تجارتی معاملات میں طرفین کو سہولت میسر آتی ہے۔
Flag Counter