Maktaba Wahhabi

232 - 545
”جب تم خریدو تو ماپ کر لو اور جب بیچوں تو ماپ کردو۔“ مندرجہ بالا ہردو روایات کی روشنی میں (جمہور علماء کے نزدیک یہ ہے کہ) جو شخص ماپ کرکوئی چیز خرید(Purchase)کرے اور اسے قبضہ میں لینے کے بعد فروخت (Sale) کرے تو پہلے کئے ہوئے وزن کے ساتھ اسے مشتری (Purchaser)کے حوالے کر دینا جائز نہیں حتی کہ دوسری مرتبہ (فروخت کرتے وقت)اس کا وزن کیا جائے (یا اسے ماپ لیا جائے)۔ نقلی بولی لگانا حرام ہے بھاؤ بڑھانے کے لیے عموماً نقلی بولی بھی لگائی جاتی ہے جسے شرعی اصطلاح میں (بيع النجش) کہا جاتا ہے۔ تقریباً تمام بڑے شہروں میں مخصوص اور گنجان مارکیٹوں میں ایسے ادارے، دفتریا دکانیں کھول دی جاتی ہیں ایک دو ملازم ایسے رکھ لیے جاتے ہیں جو مائیک منہ میں لیے شور مچاتے رہتے ہیں، یہ ریڈیو ہے، یہ ٹیپ ریکاڈر ہے، یہ گھڑی ہے،جس کی قیمت ہماری طرف سے صرف پچاس روپے مقرر ہے مجمع میں دو تین افراد اُن کے اپنے کھڑے کردئیے جاتے ہیں جو بولی دے کرقیمت چڑھاتے رہتے ہیں مثلاً ایک کہے گا100روپے دوسرا کہے گا150روپے، تیسرا کہے گا200روپے علی ھذا القیاس اُن کا مقصد چیز خریدنا نہیں ہوتا بلکہ قیمت بڑھا کر دوسرے گاہک کو پھانسنا مقصود ہوتا ہے۔ اس کا نام ناجش اس لیے رکھا گیا ہے کہ کیونکہ بولی لگانے والا سودے میں لوگوں کی رغبت اُبھارتا ہے یہ (تناجش) بائع کے ساتھ پہلے سے طے ہوتا ہے اس صورت میں دونوں گناہ میں برابر کے شریک ہوں گے اور یہ بائع کو علم ہونے کے بغیر
Flag Counter