Maktaba Wahhabi

235 - 545
وہ اشیاء جن کی بیع حرام ہے شراب،مردار، خنزیر اور بتوں کی تجارت حرام ہے ان تجارتوں پر ٹیکس لگا کر رقم حاصل کرنا بھی حرام اور لائسنس جاری کرنا بھی حرام اور ان کی تجارت بھی حرام ہے چونکہ حرام میں معاونت بھی حرام ہی کے زمرے میں داخل ہے چنانچہ حدیث پاک میں وارد ہے: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الخَمْرِ وَالمَيْتَةِ وَالخِنْزِيرِ والأَصْنَامِ))[1] ”بے شک اللہ جل جلالہ نے شراب، مردار ، خنزیر اور بتوں کی تجارت حرام کی ہے۔“ علامہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: خنزیر کے تمام اجزا کی تجارت بالا جماع حرام ہے۔[2] علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "يَحْرُمُ الِانْتِفَاعُ بِهٖ وَهُوَقَوْلُ أَكْثَرِ الْعُلَمَاءِ فَلَا يُنْتَفَعُ مِنْ الْمَيْتَةِ إِلَّا مَا خَصَّهُ دَلِيلُ كَالْجِلْدِ الْمَدْبُوغِ." [3] ”مردار کی کسی چیز سے نفع حاصل کرنا جائز نہیں الایہ کہ جسے کوئی دلیل خاص کردے جیسے رنگا ہوا چمڑا وغیرہ۔“
Flag Counter