Maktaba Wahhabi

271 - 545
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم چند حرام اَور معيوب پيشے شریعت اسلامیہ ہر جائز وحلال پیشے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (عَنِ الْمِقْدَامِ رَضِي اللّٰهم عَنْهم عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهم عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (( مَا أَكَلَ أَحَدٌ طَعَامًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ أَنْ يَأْكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ وَإِنَّ نَبِيَّ اللّٰهِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام كَانَ يَأْكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ))[1] ”حضرت مقدام(بن معدی کرب رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کسی شخص نے کبھی کوئی ایساکھانا نہیں کھایا جو اس کھانے سے بہتر ہو جو اس نے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے کھایا ہے اور اللہ کے پیغمبر داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے کما کرکھاتے تھے۔‘‘ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک اور روایت بھی منسوب کی جاتی ہے جسے ہم بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں اور بچوں کے اسکول کی کتابوں میں بھی اس کاتذکرہ ملتا ہے لیکن کوشسِ بسیار کےباوجودتادم ِتحریر بندہ اس کے اصل مآخذ تک نہیں پہنچ سکا اورنہ ہی صحت اورعدم صحت سے متعلق آگاہی حاصل کرسکا:اوروہ روایت ہے: (ألْكاسِبُ حَبِيْبُ اللّٰهِ)
Flag Counter