Maktaba Wahhabi

293 - 545
مثلاً نقلی بال(Wig)،نقلی بھنویں(Eye Brows) ،نقلی پلکیں(Eye Lashes) ،رنگ برنگے نقلی ناخن(Nails) چہرے اور جسم کے دیگرحصّوں کو آراستہ کرنے کے لیے بال اُکھاڑنا(Threading, Waxing) وغیرہ کرنا یا کرانا،ایسے تمام کام اس حدیث کی رُو سے ناجائز اورحرام ہیں اور جو کام لعنت کا موجب بنتے ہوں اُن کاموں کو پیشہ کے طور پر اپنانا بدرجہ اولیٰ معیوب ومذموم ہے۔ ٹی وی اَور فلم سازی کا پیشہ ان پیشوں میں ہوسکتا ہےکچھ پہلو خیرکا بھی ہو لیکن ان کا شر یقیناً ان میں موجود خیر سے کہیں بڑھ کر ہو گا چونکہ مشاہدہ اسی بات کی گواہی دیتا ہے کہ عریانیت،بے حیائی، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا برملا اختلاط فیشن کی دنیا میں نت نئے انداز نیم عریاں اور حیاءسوز لباس، رقص و سر ود ،باجےاور گانے،عشق ومعاشقی کی داستانیں اور اخلاق سوز مناظر،اسی پیشے کی مرہون منت ہیں۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ[1] ”جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند ہیں ان کے لیے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے اللہ جل جلالہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے۔“
Flag Counter