Maktaba Wahhabi

299 - 545
ان کے لیے پسند فرمایا تاکہ وہ صورت کے لحاظ سے کامل ترین اور اعلیٰ صفات کے مالک بن جائیں۔“ اس کے بعد مزید فرماتے ہیں: © "هَيَ السُّنَّةُ الْقَدِيمَةُ الَّتِي اخْتَارَهَا الْأَنْبِيَاءُ، وَاتَّفَقَتْ عَلَيْهَا الشَّرَائِعُ، وَكَأَنَّهَا أَمْرٌ جِبِلّيٍّ يَنْطَوُونَ عَلَيْهَا."[1] ”یہ سنت قدیمہ ہے جس کو تمام انبیاء علھم السلام نے اختیار کیا اور تمام شریعتیں اس پر متفق ہیں کیونکہ یہ پیدائشی اور طبعی چیز ہے جس پر سب اکٹھے ہیں۔ “ دَلالی(Brokery) کا پیشہ ہمارے ہاں بروکری کی جو شکلیں مروج ہیں اُن میں سے بعض شکلیں درست ہیں اور بعض ناجائز ہیں عموماً گاڑی کی خریدوفروخت ہو یا مکان اور پلاٹ وغیرہ کی خریدوفروخت ہو اس کے لیے گاڑی ڈیلروں،پراپرٹی ڈیلروں اسٹیٹ ایجنٹوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ ناجائز شکلیں: 1۔ دونوں پارٹیوں کا بیک وقت اجیر ہوناغلط ہے یعنی بیچنے والے سے بھی معاوضہ لے اور خریدنے والے سے بھی لے تو یہ غلط ہے کیونکہ وہ جس پارٹی کا اجیر ہے صرف اُسی اُجرت کا حقدار ہے۔
Flag Counter