Maktaba Wahhabi

318 - 545
قسمت کی پڑیا بچوں کی چیزوں میں بعض کمپنیاں ایسی پڑیاں نکالتی ہیں جن کانام قسمت کی پڑیا رکھا ہوا ہے فرض کر لیجئے کہ یہ پڑیا3 روپے کی ہے اُس میں یا تو بچوں کے کھانے کی کوئی چیز نکلے گی جیسے ٹافی وغیرہ یا نقد انعام بھی ہو سکتا ہے جیسے 5 روپے یا 10روپے وغیرہ یا بالکل خالی بھی ہو سکتی ہیں چونکہ یہ سارا کھیل قسمت پر منحصر ہے یہی فلسفہ اسے جوئے کی قبیل میں داخل کردیتا ہے، اس لیے کہ اس سے اصل رقم سے زیادہ حاصل ہونے کا بھی امکان موجود ہے اور اصل رقم کے تلف ہو جانے کا خطرہ بھی باقی رہتا ہے اور اس کے حرام ہونے کے لیے یہی علّت کافی ہے۔
Flag Counter