Maktaba Wahhabi

329 - 545
یا جرمانے کی رقم بطور صدقہ ادا کرنی ضروری ہے، ادائیگی کی تاریخ میں تاخیر کی صورت میں اُس کی اصل ادائیگی سے زیادہ جو رقم بھی وصول کی جائے گی وہ رباء النسیئہ کے زُمرے میں آئے گی اگرچہ اس کا نام صدقہ ہی کیوں نہ رکھ لیا گیا ہو۔ اس کی تفصیلی بحث ان شاء اللہ آئندہ صفحات میں”جبری صدقہ“کے عنوان سے آنے والی ہے۔ اسلامی بینکوں کے قیام کی مختصر تاریخ 1۔غیر سُودی بینکاری کا پہلا تجربہ سوشل سیکورٹی بینک آف مصر کی شکل میں ہوا۔ پہلا اسلامی سربراہی کانفرنس جو رباط میں منعقد کی گئی ہے فیصلے کے تحت جدہ میں اسلامی سیکٹریٹ قائم کیا گیا جس کا مقصد بلا سُود بینکاری کے امکانات و مسائل پرغور کرنا تھا۔ جس کے نتیجے میں مصری ماہرین نے قاہرہ میں 1972ء؁میں غیر سُودی بنیادوں پر سوشل سیکورٹی بینک قائم کردیا۔ 2۔شاہ فیصل مرحوم کی خصوصی توجہ کی بدولت 1975ء؁میں جدہ میں دوسرا غیر سُودی بینک ”اسلامی ترقیاتی بینک“کے نام سے کھولا گیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے قیام کی قرار داد صادر ہونے کے بعد فرانس کے بعض اخبارات اور رسائل نے یہاں تک لکھا کہ ”اگر اسلامی بینک اپنی صحیح شکل میں قائم ہو گیا تو یہ مغرب کے لیے ہائیڈروجن بم سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا۔“[1] 3۔1975ء؁میں دبئی کے ایک مشہور تاجر جناب احمد سعید لوتاہ نے اسلامی بینک آف دبئی کا اعلان کیا۔
Flag Counter