Maktaba Wahhabi

402 - 545
جگہ اتنا چھا مکان اتنے کم کرائے پر نہ ملے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مؤجر کو دوبارہ ہر ماہ ٹھیک وقت پر پابندی کے ساتھ کرایہ اداکرنے والا نہ ملے یا ملے تو کرایہ کم دے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مؤجر کو پہلے سے زیادہ اچھا کرایہ مل جائے اور مستاجرکو پہلے سے زیادہ اچھا اور کھلا مکان اُس سے کم کرایہ پر مل جائے لیکن ان کے عقد میں چاہے وہ عقد طویل المیعاد ہو یا مختصر المیعاد دونوں صورتوں میں کرایہ اور مدت اور آئندہ بڑھوتری کا تناسب اور بڑھوتری کی میعاد سب واضح طور پر عقد میں درج ہونگی تو عقد اجارہ صحیح قرارپائے گا ورنہ جائز نہ ہوگا۔ جب 10 فیصد یا پندرہ فیصد یا ایک ایسی شرح مقرر ہو کہ اگر وہ معیار (benchmark)سے منسلک کیا جائے جس پر بینک آپس میں لین دین کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کردی جائے کہ اگر یہ شرح ابتدائی اُجرت سے پندرہ فی صد سے تجاوز کر گئی تو اضافہ پندرہ فی صد ہی رہے گا تب بھی جہالت ختم ہو جاتی ہے۔ اسلامی بینکاری کے سات بنیادی ستون 1۔ مضاربہ (Mudarbah) 2۔ مشارکہ "Partnership"Musharkah) 3۔ مرابحہ (Murabaha) 4۔ سلم (Salam) 5۔ استصناع (Manufacturing) 6۔ مساومہ (Musawamah) 7۔ اجارہ (Leasing) جن کا تفصیلی تعارف، طریقہ کار اور احکام و شرائط درج ذیل ہیں:
Flag Counter