Maktaba Wahhabi

419 - 545
مشارکہ(Musharkah) لُغوی مفہوم:۔ یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لُغوی معنی شریک ہونے،حصّہ دار بننے وغیرہ کے آتے ہیں۔ اصطلاحی مفہوم: اس سے مراد ایک ایسا مشترکہ کاروبار ہوتاہے جس میں تمام حصّہ دار مشترکہ کاروباری مہم کے نفع اور نقصان میں شریک ہوتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1984ء؁ میں”بلاسُود بینکاری“ کے جو طریقے وضع کیئے ان میں”مشارکہ“(Musharkah) بھی شامل ہےاور”مشارکہ معاہدات“ کے لیے رہنما اُصول اور ضابطے بھی اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ ”مشارکہ“ کے سرمایہ کاری نظام یا طریقہ بینکاری میں بنیادی چیزشراکت ہے،یعنی نفع ونقصان میں شرکت،اگر اسی بنیاد پر سرمایہ کاری ہوتو آسان اور نفع بخش ہوگی۔ مشارکہ ہو یا مضاربہ یہ دونوں شرکت ہی کی اقسام ہیں لیکن عملی طور پر اور شرائط وغیرہ میں فرق ہے اس فرق کو سمجھنے کے لیے تینوں کی الگ الگ توضیح کردی جائے تو بات واضح ہوجاتی ہے۔ شرکت،مشارکہ اور مضاربہ میں فرق (Difference amongst Partnership, Musharkah and Mudarbah) اجتماعی طور پر کام کرنے کی بنیادی طور پر تین صورتیں ہیں: 1۔ دو یا دو سے زیادہ افراد سرمایہ بھی لگائیں اورمل کر کام بھی کریں اسے شرکت(Partnership) کہتے ہیں۔
Flag Counter