Maktaba Wahhabi

420 - 545
2۔ دویا دو سے زیادہ افراد سرمایہ لگائیں لیکن ان میں سے کچھ کام کریں اور کچھ کام نہ کریں،اسے مشارکہ(Musharkah) کہتے ہیں۔ 3۔ دو یا دو سے زیادہ افراد مل کر اس طرح کاروبار کریں کہ کچھ افراد صرف سرمایہ لگائیں اور کچھ صرف کام کریں اسے مضاربہ(Mudarbah) کہتے ہیں۔اگرچہ شرکت کی اور بھی بہت سی اقسام ہیں لیکن ہماری کاروباری زندگی میں سب سے زیادہ رواج پذیر قسم”شرکۃ الاموال“(Partnership in capital)ہے۔ شرکت (Partnership) جیسا کہ آپ نے مذکورہ بالا عبارت میں پڑھا کہ شرکت(Partnership) میں مال(Investment) اور محنت(Service) دونوں فریقوں کی ہوتی ہے فریقین کا تناسب ہم وزن(Equal) بھی ہوسکتا ہے اور کم زیادہ بھی ہوسکتا ہے اس لیے اس میں طے کرنے کی بات صرف یہ ہوتی ہے کہ سرمائے(Investment) کا کتنا حصّہ ہوگااور محنت(Service) کاکتنا یہ طے ہوجانے کے بعد نفع کا آسانی سے حساب کیا جاسکتا ہے اور اگرنقصان(Loss) ہوجائے تو وہ بھی سرمائے کی نسبت سے سرمایہ پر پڑے گا۔ ایسے تمام کاروبار جن میں دویا زیادہ افراد مل کر کام کریں۔شریعت کی نظر میں سب پسندیدہ ہیں خواہ یہ مضاربت کی شکل ہو یا شراکت کی یامزارعت کی کیونکہ مشترکہ کاروبار میں ہر ایک کو دوسرے سے ہمدردی ہونا لازمی ہوتی ہے جب تک ان شرکاء کی نیت درست رہتی ہے تو اس کاروبار میں برکت ہوتی ہے اور اللہ جل جلالہ ان کے ساتھ اور ان کا مددگار ہوتا ہے لیکن جب ان کی نیت میں فتور آجائے اور وہ خود غرضی کی طرف مائل ہوجائے تو اللہ جل جلالہ درمیان سے نکل جاتا ہے اور اس کی جگہ
Flag Counter