Maktaba Wahhabi

471 - 545
٭عصری علوم سے متعلق گورنمنٹ کے تعلیمی بورڈز یا دینی علوم سے متعلق وفاق المدارس بورڈز کا داخلہ فیسوں اور امتحانی فیسوں میں لیٹ فیس کے نام سے اضافہ۔ ٭کمیٹی (بی سی) کی قسط وعدے کی تاریخ پر ادا نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ ٭اقساط میں خریدی گئی اشیاء کی قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ ٭(بجلی ، گیس اور فون وغیرہ) جیسے یوٹیلٹی بلوں پر ڈیوڈیٹ کے بعد بڑھوتری ٭عام بینکوں کی اقساط ادائیگی میں تاخیر ہوجانے پر جرمانہ ٭اسلامی بینکوں کا جرمانہ بشکل صدقہ ٭کسی مستری، کاریگر یا مزدور کی مزدوری میں بطور جرمانہ اُجرت میں کمی کرنا جبکہ وہ کسی وجہ سے کام میں تاخیر کا مرتکب ہوا ہو۔ ٭کسی مستری، کاریگر یا مزدور کاکام مقررہ وقت سے پہلے ہوجانے کی صورت میں اُجرت میں اضافےکا مطالبہ، مندرجہ بالا سُود کی تمام شکلیں ہمارے معاشرے میں اس طرح رچ بس گئی ہیں کہ اب انھیں نہ تو دینے والا سود سمجھتا ہے اور نہ لینے والا،جب کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ سُود کی ہر شکل سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کرے۔ بیع سلم میں رہن یا گارنٹی کا حق بیع سلم میں چونکہ خریدار مکمل قیمت پیشگی ادا کر دیتا ہے جبکہ مبیع (Subject matter) اُدھارہوتا ہے۔فروخت کنندہ کو مکمل قیمت پیشگی وصول ہو جاتی ہے جبکہ مبیع (Subject matter)اُس کے ذمہ واجب الاداہوتا ہے اس لیے خریدار اپنی سیفٹی کے لیے کسی ضامن یا رہن کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ چنانچہ بخاری شریف میں حدیث ہے حضرت اسود رحمۃ اللہ علیہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کرتے ہیں:
Flag Counter