Maktaba Wahhabi

504 - 545
تلافی کی یقین دہانی کراتا ہے۔ انشورنس میں بنیادی دو فریق ہوتے ہیں: 1۔انشورر(Insurer)انشورنس کرنے والی کمپنی۔ 2۔انشورڈ (Insured)وہ شخص جو انشورنس کراتاہے۔ یہ الگ بات ہے کہ انشورنس کے بہت سارے کلائنٹس ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے ایک بہت بڑا حوض (Pool)وجود میں آجاتا ہے لیکن ایک ایگریمنٹ میں صرف دو فریق ہوتے ہیں ایک انشور اور دوسرا انشورڈ۔ شرائط بیمہ اگر ایک شخص اپنی زندگی کا بیمہ کرانا چاہتا ہے تو اس کا طریق کار یہ ہے کہ بیمہ کمپنی کا ایک ڈاکٹر اس کی صحت کا معائنہ کر کے اندازہ کرتا ہے کہ یہ شخص اتنی مدت مثلاً بیس سال تک طبعی طور پر زندہ رہنے کے قابل ہے اب بیمہ کمپنی والے اور بیمہ دارکے درمیان ایک معاہدہ طے پاتا ہے بیمہ دار جتنی رقم کا بیمہ کرانا چاہتا ہے، اسے سالانہ اقساط میں تقسیم کر کے بالا قساط بیمہ کمپنی کو ادا کرتا رہتا ہے، شرائط بالعموم یہ ہوتی ہیں: 1۔اگر بیمہ داراپنی مدّت مقررہ تک زندہ رہے اوراقساط ادا کرتا رہے تو اس مدّت کے اِختتام پر اس کی تمام جمع شدہ رقم مع مقررہ شرح کے سود،جسے بیمہ کمپنی کی اصطلاح میں ایک معصوم سانام”بونس“(فالتورقم) دیاگیا ہے ،ادا کردی جاتی ہے۔ 2۔اگردوران مدت بیمہ،بیمہ دار طبعی طور پر یا کسی حادثے کے نتیجے میں مرجاتا ہے تو اس کی اب تک جمع شدہ رقم مع سود کے ورثاء کو جنہیں وہ خود ہی نامزد کرچکا ہوتا ہے مل جاتی ہے یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ادائیگی اقساط کی مدت جتنی کم ہوگی یا
Flag Counter