Maktaba Wahhabi

550 - 545
دوسری صورت: اگر ممبر تکافل پلان کی تکمیل تک زندہ رہتا ہے اور وہ اقساط جمع کراتا رہتا ہے، تو اسے تکافل کے فوائد مندرجہ ذیل طریقے سے حاصل ہوتے جاتے ہیں: (الف)۔پاکستان مضاربہ اکاؤنٹ (PMA) میں سے:تکافل اقساط کی وہ مجموعی رقم جو (PMA)میں جمع کرائی گئی ہے۔ (ب)۔پاکستان تکافل اکاؤنٹ (PTA)میں سے : وہ فاضل منافع (Net Surplus) جو ممبر کو ادا کیا گیا ہے یہ ممبر کے (PTA) کا گزشتہ تخمینہ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ تیسری صورت: اگر کوئی ممبر کسی مجبوری کی بنیاد پر فیملی تکافل پلان (Family Takaful Plan) کی تکمیل کی مدت سے پہلے نکل جاتا ہے(Surrender)ہوجاتا ہے تو اسے (Surrender Benefits)حاصل کرنے کا حق ہے یہ فوائد مضاربہ فنڈ میں موجودرقم پر مشتمل ہوتے ہیں،جبکہ تکافل اکاؤنٹ میں تبُّرع کی مد میں دی گئی اقساط پر کوئی حق نہیں ہوتا۔ لیکن مندرجہ بالاماڈل ابتدائی کمیشن اور پالیسی کے تعلق سے ہونے والے اخراجات کی وصولی میں زندگی کا بیمہ کرنے والی کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے کیونکہ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مضاربہ اکاؤنٹ سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کا ایک بڑا حصہ کمپنی کو ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیےرکھنا پڑتا ہے جو کہ پالیسی لینے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث نہیں ہوتا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ابتداء میں ہی(Upfront) جو کل اقساط وصول ہوئی ہیں ان میں سے ان اخراجات کو منہا کر لیا جائے اور جو رقم باقی رہتی ہے اس میں سے ایک حصہ مضاربہ اکاؤنٹ اور ایک حصہ تکافل اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے۔جو رقم مضاربہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی ہے اس سے حاصل ہونے والے منافع کا زیادہ تناسب مثلاً پچاسی فیصد لینے والوں کو دیا جا سکتا ہے
Flag Counter