Maktaba Wahhabi

552 - 545
جنرل تکافل اب تک آپ نے فیملی تکافل سے متعلق آگاہی حاصل کی اب جنرل تکافل کا خلاصہ بھی ملاحظہ فرمائیں: 1۔ممبران کی طرف سے دی جانے والی اقساط جو وقف کے لیے تبُّرع ہوتی ہیں، انھیں جنرل تکافل فنڈ میں جمع کیا جاتا ہے۔ 2۔کمپنی تکافل فنڈ کو بطور منیجر چلاتی ہے اور وقف کی ملکیت میں موجود اقساط میں سے ایک طے شدہ تناسب سے انتظامی اخراجات وصول کرتی ہے۔ 3۔جنرل تکافل فنڈ میں موجود ایک مخصوص رقم کو تکافل کمپنی شرعی اُصولوں کے مطابق مضاربہ کی بنیاد پر فنڈ سے لے لیتی ہے اور اُسے نفع بخش کاروبار میں لگاتی ہے۔ حاصل شدہ نفع کمپنی اور فنڈ کے درمیان طے شدہ نسبت سے تقسیم ہوتا ہے۔ 4۔فنڈ میں سے انتظامی اخراجات کے علاوہ کلمیذ کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ 5۔اگر ان اخراجات کے بعد بھی کچھ رقم بچ جائے، جسے فائض (Surplus) کہتے ہیں، تو اُسے ممبران کے درمیان متناسب بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ 6۔جنرل تکافل کی ایک تبدیل شدہ صورت وہ ہے جب کمپنی تکافل فنڈ چلانے کی باقاعدہ فیس نہیں لیتی بلکہ مضاربہ کی عقد میں اپنے نفع کی نسبت بڑھا لیتی ہے۔[1] اسلامی تکافل کا وجود کیسے عمل میں آیا اس ضمن میں جناب پرو فیسر ڈاکٹر نور محمد غفاری صاحب سابق استاذ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (سابق رکن قومی اسمبلی) ہمیں آگاہی دیتے ہوئے یوں رقم طراز ہیں:
Flag Counter