Maktaba Wahhabi

570 - 545
مبتلا تھے۔[1] مذکورہ اقتباسات کے بعد ہم محترم ڈاکٹر عصمت اللہ صاحب کی خدمت میں صرف اتنا عرض کریں گے کہ: ؎ آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ہم گرعرض کریں گے تو شکایت ہوگی مزید اصلاحات کی ضرورت 1۔عقد معاوضہ کا پہلو تاحال برقرارہے جسے ختم کرنا چاہیے۔ 2۔وقف فنڈ میں نقدی داخل نہیں ہوسکتی چونکہ بوقت استعمال اس کا وجود برقرار نہیں رہتا جبکہ تکافل کی بنیاد ہی نقد پر ہے 3۔شخص قانونی کی حیثیت تو مسلّم ہے لیکن مروجہ تکافل میں اس کا وجود محض فرضی اور کاغذی نوعیت کا ہے۔شخص قانونی کے لیے جن امثلہ کا سہارا لیا گیا ہے اُن کا انطباق فرضی چیزوں پر نہیں ہوتا۔ 4۔پالیسی ہولڈر اپنے نقصان کی تلافی کے لیے مطالبہ تکافل کمپنی کے قواعد وضوابط کے اعتبار سے کرے یا اپنی جمع شدہ رقم کی بنیاد پرنتیجہ دونوں کا ایک ہی ہے کیونکہ کمپنی بھی قواعد وضوابط کے تحت دعوے کا حق اُس کے جمع شدہ فنڈ کی بنیاد پر دیتی ہے،پھر اسے عقد معاوضہ سے کیونکر جداکیا جاسکتا ہے۔
Flag Counter