Maktaba Wahhabi

66 - 545
زیر مطالعہ کتاب ہمارے زیرمطالعہ کتاب”جانبِ حلال“ محترم جناب قاری خلیل الرحمٰن جاوید حفظہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے،جو اپنے موضوع پر ایک ہمہ جہت تالیف ہے،موضوع سے متعلقہ ہر پہلو سے کتاب وسنت کی روشنی میں مخلصانہ اوراصلاحی جائزہ لیاگیا ہے۔قاری صاحب محترم ایک شیریں بیان،طلیق اللسان اور خوش الحان خطیب ہیں اور موصوف کی اس علمی وفکری کاوش میں بھی یہ تمام خصوصیات نمایاں نظرآتی ہیں۔مسائل کاہر جہت سےاحاطہ،قرآن وسنت کے دلائل کی روشنی میں ان کا جائزہ،اپنے فہم کا مطابق قارئین کی رہنمائی کےلیے سہل المتناول شرح وتوضیح اور آسان ترین مثالوں سے ان کی تفہیم کتاب کی بہترین خصوصیات ہیں۔مالیاتی اداروں ،ان کے سربراہوں،ذمہ داروں اور بینکنگ کے شعبہ سے متعلقہ حضرات کےلیے یہ ایک عمدہ رہنما دستاویز ہے۔کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پس پردہ کوئی مخصوص مقاصد یا رجحانات کارفرما نہیں ہیں،صرف بعض اہل علم خصوصاً مرحوم پروفیسر عبدالجبار شاکر صاحب اور پروفیسر ساجد میر صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تحریک پر دیانت داری سے ایک معاشرتی ضرورت کی تکمیل کے لیے محنت کی گئی ہے۔ وَاللّٰهُ يَتَوَلَّي السَّرَائِرَ وَلَا نُزَكّيِ عَلَي اللّٰهِ أَحَدًا حاصل مطالعہ قاری صاحب موصوف رقمطراز ہیں: قوم وملک کو سودی نظام معیشت سے بچانا اللہ جل جلالہ کے ساتھ جنگ سے بچانا ہے،اگرچہ تاحال اسلامی بینکاری میں کچھ کمزوریاں،کوتاہیاں اور خامیاں باقی ہیں،لیکن اس کے ساتھ خوبیاں بھی ہیں،اس لیے ہمیں کوشش یہ کرنی چاہیے کہ ان کوتاہیوں کو دور
Flag Counter