Maktaba Wahhabi

77 - 545
چوتھاباب:بعنوان”چند حرام اور معیوب پیشے“ پانچواں باب:بعنوان”اسلامی بینکاری نظام“ چھٹا باب:بعنوان”انشورنس اورتکافل“ اظہار تشکر تمام تر حمدوثنا اللہ جل جلالہ کےلیےلائق وزیبا ہے جو دُنیا وآخرت کا اکیلا وارث اور حقیقی بادشاہ ہے اور اسی کی دی ہوئی توفیق سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا کیونکہ اُسکی نصرت وتائید کے بغیر نہ تو دماغ سوچنے اور سمجھنے کی طاقت رکھتا ہے اور نہ ہاتھ لکھنے کی قوت سے متصف ہوسکتے ہیں۔ ﴿وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ع یہ سب تیراکرم ہے یا رب کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے اور کروڑوں درود سلام اُس ہستی پر جنہیں اللہ جل جلالہ نے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور انسانیت کے لیے آپ کا وجود اور آپ کی بعثت احسان عظیم ہونے کےساتھ ساتھ اللہ جل جلالہ کی طرف سے ایک نعمت عظمیٰ ہے یہ سچ ہے کہ آج ہمیں مسلمان کہلانے اور مسلمان ہونے کا شرف بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی بدولت نصیب ہوا،ورنہ کافر ومسلم اور موحدومشرک میں کوئی امتیاز باقی نہ رہتا جیسا کہ رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((وَمُحَمَّدٌ فَرَّقَ بَيْنَ النَّاسِ)) مزیدآپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کافرمان ہے کہ جو بندوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ اللہ جل جلالہ کا بھی شکر گزار نہیں بن سکتا اس لیے میں اپنے بزرگوں کابھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن
Flag Counter