Maktaba Wahhabi

81 - 545
بسم الله الرحمٰن الرحيم ماخذ شریعت (Sources Of Shariah) اسلامی موضوعات پر لکھی جانے والی تمام کتب کی صحت و عدم صحت کا معیارماخذ اور دلائل ہوتے ہیں کہ اس نے یہ بات کہاں سے اَخذ کی ہے اور اس کی دلیل کیا ہے؟یہ جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ کسی کتاب کی جلد کا عمدہ ہونا ٹائٹل کا خوبصورت ہونا،کاغذ کا امپورٹڈہونا،زبان کا اَدبی ہونا، رسم الخط کا جاذب نظر ہونا، کتاب کا گلیسی اور کلرفل ہونا، طباعتی حُسن کا آئینہ دار ہوتا ہے جو ثانوی حیثیت کا حامل ہے اولین حیثیت اسلامی کتب کے ماخذ کی ہوتی ہے جو ہر قاری کی پیشِ نظررہنی چاہیے۔ 1۔قرآن مجید تیس پاروں اور 14 سورتوں پر مشتمل اللہ جل جلالہ کی نازل کردہ آخری کتاب قرآن مجید شریعت اِسلامیہ کا پہلا ماخذ ہے اور بالاتفاق ہے جس سے اِنکار کفر سے خالی نہیں ہے اس کے بیان کردہ اَوامرو نواہی اللہ جل جلالہ کے بیان کردہ اَوامرو نواہی ہیں کیونکہ یہ اللہ جل جلالہ کی سچی اور آخری کتاب ہے، اس میں پایا جانے والا ہر حکم مسلمانوں کے لیے دین اور قانون کی حیثیت رکھتا ہے اس کے معنی و مضامین اور الفاظ دونوں اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ ہیں،اس کی تشریح اور توضیح وہی معتبر ہے جو نُطقِ رِسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے عیاں ہو۔
Flag Counter