Maktaba Wahhabi

پرسکون گھر

مؤلف: ابو ساریہ عبدالجلیل

ناشر: الفرقان ٹرست ، خان گڑھ

نیک خواہشات اور نیک دعاؤں کے کبھی انہوں نے مجھ سے یا میرے بھائی بہنوں سے بلند آواز میں بات نہیں کی۔ پھر ایک دن کی بات ہے کہ میرے والد مکہ مکرمہ گئے ہوئے تھے تو میرے بھائی کو میری سوتیلی والدہ کے ساتھ بدسلوکی سوجھی، چنانچہ اس نے انہیں ایک کمرے میں پورا دن بند کر دیا، یہاں تک کہ پانی بھی نہیں دیا اور جب پورا دن گزرنے کے بعد ان کو آزاد کیا تو ان کی حالت قابل رحم تھی۔ غور و فکر کا مقام ہے! جانتے ہیں وہ نکلتے ہی کیا پوچھتی ہے؟ چھوٹے بچے سب کہاں ہیں ، یاسر اور فلاں فلاں سب کہاں ہیں اور سب کو پا کر سینے سے چمٹا لیا اور ان سب کو تسلیاں دیں ، وہ سب بھی ایسے خوش ہوگئے جیسے انہوں نے اپنی اصلی ماں کو پا لیا ہے، اگرچہ وہ ان کی حقیقی ماں نہیں تھیں ۔ پھر جب ابو مکہ سے واپس آئے تو انہوں نے ابو کو کچھ بھی نہیں بتایا جیسے کہ گھر میں کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ یہ کتنی عظیم صفت ہے، ایسی عورتوں کو اللہ تعالیٰ اس صبر و تحمل پر بہترین اجر عطا کرے۔ پھر ایک دن ایسا ہوا کہ میرا بڑا بھائی مارے غضب کے زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانے لگا اور جب میری سوتیلی والدہ نے دروازہ کھولا تو اس نے اتنے زور سے دروازے کو دھکا دیا کہ ان کا پیر دروازے میں پھنس گیا اور پیر کی دونوں انگلیاں کٹ گئیں جس کی وجہ سے میرا بھائی بہت گھبرا گیا اور کہنے لگا: آپ کو اسپتال لے جاتا ہوں ، چنانچہ وہ راضی ہوگئیں ۔ مجھے آج بھی وہ کربناک منظر یاد ہے جب وہ اپنے پیروں کی انگلیوں کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے اسپتال لے جانے کے لیے رومال میں رکھ رہی تھیں ، پھر میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگیں کہ اگر تمہارے ابو فون کریں تو کہنا کہ پیر میں معمولی سے زخم کی وجہ سے اسپتال گئیں ہیں ۔ آپ سوچیے کہ ایثار اور قربانی کا یہ عالم ہے۔ اور ان دنوں گھر میں کس قدر خاموشی تھی اور ہر شے کس قدر اداس تھی جب وہ اسپتال میں داخل تھیں اور ان کی واپسی کے ساتھ ساتھ گھر کی خوشیاں بھی لوٹ آئیں ۔ پھر کیا تھا کہ جو میرا بھائی سب سے زیادہ سخت نفرت کرنے والا تھا وہی سب سے زیادہ محبت کرنے والا اور فرمانبردار بیٹا بن گیا۔
x
صفحہعنوان
9عرضِ ناشر
11مقدمہ
13عبیر اور مرض خطیر
17سوتیلی ماں
22بیوہ
25چچا کا خون
27شکریہ چچا جان
30معذور لڑکی
33کربناک منظر
36بھائی کے ساتھ تجربہ
39گری پڑی لڑکی
42محبت کا جادو
45اٹھارہ سال کی عمر میں طلاق
47غیداء وحسان
49انٹرنیٹ کی بیٹی
53ماں اور بیٹا
55خادماؤں کا جادو
56شوہر کی دوسری شادی پر بیوی کی مخالفت
59چچا زاد سے شادی
62۱۷ سالہ دو شیزہ کو سورۃ الفاتحہ معلوم نہیں !
64بیٹی اور داماد کی دلجوئی
65یہ ایک نہیں ، دس درہم کا بھکاری ہے!
66کھلا دستر خوان بند ہو گیا
67یہ الزام درست نہیں
69جب کبر کی تعریف یہ ٹھہری!
70خبردار! ہوشیار
73شاہ فہد کی خدا ترسی
75صوفی کا ناچ
77ابن عربی کا عشق
80باز کے آشیانے میں چغد کے آباد ہونے کا انجام
81شراب کا کرشمہ
82شراب نوشی سے توبہ
83کتا ہونٹ چاٹتا ہے!
84اولاد آزمائش ہے
85اسامہ اگر لڑکی ہوتا
86کویت ایئر پورٹ پر!
88فرشتے کی آنکھ پھوڑ دی
90اللہ تعالیٰ کی بالٹی!
93بھکارن ماں کی ممتا
95ماں کی محبت اور اللہ کی رحمت
96شاید یہ دردزہ کی ایک آہ کے برابر ہے
98وہ جھوٹ بول رہا ہے
99رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن سرخ ہو گئی
100اسے بولنے کا حق ہے
102تم اپنی بہن کے لیے یہ پسند کرتے ہو!
104پاکباز خاتون
106نازک مزاجی کا پاس و لحاظ
107مثالی شوہر
108بے وفا لڑکی
111بیگمات کی پٹائی
113مچھر مارنے کا کفارہ
114ایک وفادار و مثالی جرمن کاریگر
117مت کرنا بِٹیا کی شادی
120آدھے دن کی تنخواہ کے لیے!
124حاضرین اسٹیرنگ پر ڈرائیور کو جلتا ہوا دیکھتے رہے
128اِس عصمت دری کا سبب کون؟
132محاسب کا محاسبہ
135بیٹھ جاؤ
137سرتاجِ من! میں آپ پر فخر کرتی ہوں
140با غیرت خاتون نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے
145ایاس بن معاویہ کی ہوشیاری
147سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی
150رعایا کی نگرانی
153ایک پریشان عورت
155ایک کی خوشی کے لیے
156مسجد نبوی میں غیر مسلم کی نماز
157قبولیت
159کھانا، آخری خواہش!
160حکمران اور رعایا
161گھر کے اندر شہادت کی موت
163اندھی عورت کی بینائی لوٹ آئی
165اور لوگوں کی جان چھوٹ گئی
166سو احادیث سنانے کی شرط
168جب موئے مبارک تقسیم ہوئے
171آخری فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے
172وفاداری اور بے وفائی کا انجام
176مومن کی شان
177عادل امیر نے ہجو گو کو معاف کر دیا
178نوعمر صحابیہ نے ماں باپ سے کہا
181علم کی عظمت
183بھول
184یہ ہدیہ نہیں !
185برائیوں کی ماں کے شکنجے سے کوسوں دور رہو
186ذہین بچہ
187خوب صورت جواب
188اس عورت کو کس نے قتل کیا ہے؟
190ذہانت
192انصاری عورت ام مالک رضی اللہ عنہا کے گھی کا ڈبا
196نبی رحمت کی خدمت میں اونٹ کی شکایت
197شہید کی نانی ام ربیع
199شکاری خود شکار ہو گیا!
200اس قاضی کے لیے ہلاکت ہے!
203رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کشتی کرنے والا!
205مظلوم عورت کی اللہ سے فریاد
207....تو میں تمہاری پوجا کرتا
210امیر المومنین اور سپہ سالار باہم روتے ہیں !!
212میدان جنگ میں دعا کی اہمیت
214جان سے بڑھ کر محبوب
215ہر اونٹ پہلے قربان ہونا چاہتا تھا!
216کون کیا ہے؟
217تدبیر سے تقدیر نہیں بدل سکتی!!
220ماں کی دعا
222قانون کی بالادستی
224میں کسے راضی کروں !
227میں وہ دروازہ تو بند نہیں کر سکتی
228مبارک قبرستان
229ظلم کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیں
234ماں کا احترام
236خواتین کے بارے میں ایک حدیث
237مناسب بیوی کا انتخاب
238صدقے سے علاج
240لمحہ فکریہ
243تواضع اور صدقہ کے ثمرات
244وعدہ کی پاسداری
245خوب صورت جواب
246خاتمہ
Flag Counter