Maktaba Wahhabi

پردہ

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ناشر: دارالسلام لاہور

سال شائع: مارچ 1999ء

مترجم: حافظ عبدالرشید اظہر صاحب

اظہار کے حکم سے بعض افراد کے استثنا کا کوئی خاص فائدہ نہیں رہ جاتا۔ طفیلی قسم کے افراد جو صرف کھانا کھانے کے لیے کسی کے گھر میں رہتے ہوں اور ان میں صنفی میلان ختم ہو چکا ہے، مردانہ اوصاف سے محروم خدام اور وہ نابالغ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتیں سمجھ نہیں پاتے تو ایسے افراد کے سامنے اللہ تعالیٰ نے مخفی زینت کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس سے دو امور ثابت ہوئے: مذکورہ بالا دو قسم کے افراد کے سوا مخفی زیبائش کو کسی کے سامنے کھلا رکھنا جائز نہیں ہے۔ بلاشبہ پردے کے حکم کا دارومدار اور اس کے واجب ہونے کی علت عورت کی طرف دیکھ کر (مردوں کا) فتنے میں مبتلا اور وارفتگی کا شکار ہو جانے کا اندیشہ ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ چہرہ ہی سب سے زیادہ حسن کا مرکز اور فتنے کا مقام ہوتا ہے، لہذا اس کا ڈھانپنا ضروری ہو گا تاکہ مرد حضرات بشری تقاضوں کے باعث کسی آزمائش میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ (5)فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَلَا يَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيْنَ مِنْ زِيْنَتِهِنَّ ۭ ﴾(النور 24/ 31) ’’ اور اپنے پاؤں(ایسے طور سے زمین پر ) نہ ماریں کہ(جھنکار کی آواز کانوں تک پہنچ جائے ) اور ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہو جائے ‘‘ یعنی عورت اس انداز سے نہ چلے کہ معلوم ہو کہ وہ پازیب وغیرہ پہنے ہوئے ہے جس سے وہ اپنے خاوند کے لیے آراستہ ہوتی ہے۔ جب عورت کو
x
صفحہعنوان
7مقدمہ
10پردہ کےاحکام
11قرآن حکیم سے چند دلائل
11پہلی دلیل
16دوسری دلیل
18تیسری دلیل
19چوتھی دلیل
20سنت مطہرہ سے دلائل
21وجہ استدلال
28قیاس صحیح کی روسے چہرے کے پردے کا وجوب
29بے پردگی کے نقصانات
30بے پردگی کے نقصانات
30(1)فتنے میں پڑنا
30(2)شرم و حیا کا جاتے رہنا
31(4)مرد و عورت کا آزادانہ میل جول
36پردے وکو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل.....
37چہرے کے پردے کو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل اور ان کا جواب
Flag Counter