Maktaba Wahhabi

پردہ

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ناشر: دارالسلام لاہور

سال شائع: مارچ 1999ء

مترجم: حافظ عبدالرشید اظہر صاحب

بحافات الطریق»(سنن ابی داؤد، باب فی مشی النساء مع الرجال) "ایک طرف ہٹ جاؤ۔ راستے کے درمیان چلنا تمہارا حق نہیں ہے۔ ایک طرف ہو کر چلا کرو۔ ‘‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد خواتین راستے کے ایک طرف ہو کر اس طرح چلتیں کہ بسا اوقات ان کی چادریں دیوار کو چھو رہی ہوتیں۔ اس حدیث کو ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے ﴿ وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ ﴾کی تفسیر کرتے ہوئے ذکر کیا ہے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی غیر محرم مَردوں سے عورتوں کے پردہ کرنے کے واجب ہونے کی تصریح کی ہے، چنانچہ فرماتے ہیں: حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کی زینت کے دو درجے مقرر کیے ہیں: (1) زینت ظاہرہ (2) زینت غیر ظاہرہ زینت ظاہرہ کو عورت اپنے شوہر اور محرم مَردوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کے سامنے بھی کھلا رکھ سکتی ہے۔ آیت حجاب نازل ہونے سے پہلے عورتیں چادر اوڑھے بغیر نکلتی تھیں۔ مَردوں کی نظر ان کے ہاتھ اور چہرے پر پڑتی تھی۔ اس دور میں عورتوں کے لیے جائز تھا کہ چہرہ اور ہاتھ کھلا رکھیں اور مَردوں کے لیے بھی ان کی طرف دیکھنا مباح تھا کیونکہ ان کا کھلا رکھنا جائز تھا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب نازل فرمائی جس میں ارشاد فرمایا: ﴿ يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَاۗءِ الْمُؤْمِنِيْنَ يُدْنِيْنَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيْبِهِنَّ ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ يُّعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۭ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 59؀ۚ﴾( الاحزاب33/ 59) ترجمہ:اےنبی اپنے ازواج،صاحب زاویوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ خود پر چادر لٹکائیں‘‘۔
x
صفحہعنوان
7مقدمہ
10پردہ کےاحکام
11قرآن حکیم سے چند دلائل
11پہلی دلیل
16دوسری دلیل
18تیسری دلیل
19چوتھی دلیل
20سنت مطہرہ سے دلائل
21وجہ استدلال
28قیاس صحیح کی روسے چہرے کے پردے کا وجوب
29بے پردگی کے نقصانات
30بے پردگی کے نقصانات
30(1)فتنے میں پڑنا
30(2)شرم و حیا کا جاتے رہنا
31(4)مرد و عورت کا آزادانہ میل جول
36پردے وکو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل.....
37چہرے کے پردے کو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل اور ان کا جواب
Flag Counter