Maktaba Wahhabi

پردہ

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ناشر: دارالسلام لاہور

سال شائع: مارچ 1999ء

مترجم: حافظ عبدالرشید اظہر صاحب

اس طرح شریعت محمدیہ ہر لحاظ سے کامل ہو کر سامنے آئی۔ اب وہ اپنی تکمیل و ترتیب کے لیے مخلوق کی جانب سے کسی کاوش کی محتاج نہیں کیونکہ یہ دانا اور خبردار رب کی جانب سے نازل کردہ شریعت ہے جو اپنے بندوں کی اصلاح کے طریقوں میں خوب باخبر اور ان کے لیے بے پایاں رحمت والا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جن اعلیٰ اخلاق کے ساتھ مبعوث کیا گیا، ان میں سے ایک نہایت بلند مرتبہ اور گراں قدر وصف "حیا" ہے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کا جز اور اس کی شاخوں میں سے ایک شاخ قرار دیا ہے۔ کوئی عقل مند اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ عورت کا با وقار اور ایسے عادات و اطوار کے ساتھ رہنا جو اسے مشکوک مقامات اور فتنوں سے دور رکھیں، اس حیا کا حصہ ہیں جس کا عورت کو اسلامی شریعت اور اسلامی معاشرے میں حکم دیا گیا ہے۔ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ عورت کا اپنے چہرے اور جسم کے دیگر پُر کشش مقامات کو ڈھانپ کر با پردہ رہنا ہی اس کے لیے سب سے بڑا وقار ہے جس سے وہ اپنے آپ کو آراستہ کر سکتی ہے، وباللہ التوفیق۔ محمد بن صالح العثیمین
x
صفحہعنوان
7مقدمہ
10پردہ کےاحکام
11قرآن حکیم سے چند دلائل
11پہلی دلیل
16دوسری دلیل
18تیسری دلیل
19چوتھی دلیل
20سنت مطہرہ سے دلائل
21وجہ استدلال
28قیاس صحیح کی روسے چہرے کے پردے کا وجوب
29بے پردگی کے نقصانات
30بے پردگی کے نقصانات
30(1)فتنے میں پڑنا
30(2)شرم و حیا کا جاتے رہنا
31(4)مرد و عورت کا آزادانہ میل جول
36پردے وکو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل.....
37چہرے کے پردے کو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل اور ان کا جواب
Flag Counter