Maktaba Wahhabi

مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر

مؤلف: مرزا عمران حیدر

ناشر: نعمان پبلیکیشنز،لاہور

تقریظ انسانی تمدن کی پوری تاریخ گواہ ہے کہ اسلام سے قبل عورت کا وجود دنیا میں گناہ، ذلت اور شرم کا وجود تھا۔بیٹی کی پیدائش باپ کے لئے موجب تنگ وعارتھی، سسرالی رشتے ذلیل رشتے سمجھے جاتے تھے۔کئی قبائل میں اس ذلت سے بچنے کے لئے لڑکیوں کو قتل کر دینے کا رواج عام ہو گیا ہے۔عورت سے یہ سلوک صرف جزیرہ عرب میں نہیں بلکہ دنیا کے اس وقت کے تمام نام نہاد مہذب معاشروں میں بھی تھا۔یونان میں افلاطون نے عورت او رمرد کے مساوات کا دعویٰ تو کیا تھا لیکن یہ محض زبانی تعلیم تھی۔وہاں پر عورت کی حیثیت بے بس غلام کی سی تھی۔اور مرد کو اس معاشرے میں ہر اعتبار سے فوقیت حاصل تھی۔روم کے ابتدائی دور میں عورت کی حیثیت کو تھوڑا بہت تسلیم کیا جاتا تھا لیکن کچھ مدت کے بعد حالات نے پلٹا کھایا تو باپ اور شوہر کو یہ اختیارت مل گئے کہ وہ عورت کو جب چاہیں گھر سے نکال دیں بلکہ شوہر تو بیوی کو قتل تک کر سکتا تھا۔یہودیت ہمیں بتاتی ہے کہ عورت ناپاک وجود ہے اور اس کائنات میں معصیت اسی کے دم سے ہے۔عیسائیت کے پس منظر میں چونکہ یہودی نظریات تھےاسی لیے مسیحی تصور بھی کم وبیش یہی رہا۔عیسائی پادریوں کے ہاں مدتوں یہ سوال زیر بحث رہا کہ آیا عورت انسان بھی ہے یا نہیں ؟ اور خدا نے اس کو روح بھی بخشی ہے یا نہیں؟ ہندومت میں ویدوں کی تعلیم کا دروازہ عورت کےلئے بند تھا۔ستی کی رسم اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندو معاشرے میں عورت کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایران، مصر، بابل اور تہذیب انسانی کے دوسرے مراکز کا بھی قریب قریب یہی حال تھا۔صدیوں کی محکومی وغلامی اور عالمگیر حقارت کے برتاؤ نے خود عورت کے ذہن سے بھی عزت
x
صفحہعنوان
6تقریظ
9مقدمہ
13خواتین کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان
14خواتین کے لئے جنت کی نعمتیں:
19جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ:
21نیک عورت کی صفات
23چند جنتی خواتین
24جنتی عورتوں کی علامات
25خواتین کی اکثریت کا ٹھکانہ
32جہنم میں جانے کے اَسباب
321۔والدین کی نافرمانی
332۔شوہر کی نافرمانی
363۔ کثرت سے لعن طعن کرنا
38لعنت کس طرح جہنم میں داخلے کا سبب ہے؟
39لعنت کرنے کی جائز صورتیں
414۔ نفس کا غلبہ اورنقصان عقل ودین
42جہنم سے بچنے کی صورتیں
421۔عبادات کی ادائیگی:
422۔شوہر کے حق کو پہچاننا:
433۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا:
444۔شوہر کی اطاعت کرنا:
455۔کثرت سے صدقہ کرنا:
466۔اللہ کے ذکر کے ذریعے زبان کو کنٹرول کرنا:
467۔شوہر کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر شکر ادا کرنا:
468۔جنت کی نعمتوں کو پیش نظر رکھنا:
469۔اللہ کے عذابوں کو یاد کرنا:
4710۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
4711۔ کثرت سے استغفارکرنا:
48جہنم کا ایک جائزہ
56وہ عورتیں جن پر جنت حرام ہے
561۔مشرک
572۔بظاہر لباس پہنے ہوئے برہنہ خواتین
623۔بدکارہ عورت
684۔نوحہ اور بین کرنے والی
695۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا:
71فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
93وہ خواتین جن پر لعنت کی گئی ہے
931۔قبروں کی زیارت کرنے والی
932۔مردوں کی مشابہت کرنے والی
953۔اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والی
99چند جہنمی خواتین
107چند اشکالات کا جائزہ
Flag Counter