Maktaba Wahhabi

عورتوں كےلیے صرف

مؤلف: حافظ عبداللہ سلیم حفظہ اللہ

ناشر: مکتبہ بیت السلام

سال شائع: 2011

710
جائے تو زنا کاری سے باز رہے۔ علامہ موفق وغیرہ نے اس کا انکار کیا ہے اور اس کا انکار کرنا ان کا حق ہے کیونکہ بہکانا سب سے بڑی برائی ہے اور اگرچہ اس کا مقصد امتحان اور تجربہ ہی ہو۔یہ اللہ کے فرمان میں داخل ہے: "وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَىٰ"(الاسراء:32)"اور زنا کے قریب نہ جاؤ۔" کیونکہ بہکانا امتحان لینے والے اور لینے والی کے زنا میں واقع ہونے کا سب سے زیادہ قریب ہے تو اگر کوئی فاجرا سے بہکاتا ہے تو گناہ ہو جائے گا یا قریب الوقوع ہوگا، اور اگر اسے پرہیز گار بہکاتا ہے تو اس مرد اور اس عورت پر برائی میں واقع ہونے کا خطرہ ہو گا اور اگر وہ سمجھ جاتی ہے کہ یہ بہکانا امتحان کے لیے ہے تو اس سے مقصد حاصل نہیں ہو گا ۔ اس مسئلے کو اس شخص کے معاملے پر قیاس نہیں کیا جا سکتا جو کسی نامعلوم آدمی سے معلوم کرنا چاہے یا اس کی صداقت معلوم کرنی چاہے تو امتحان کا طریقہ اختیار کرے کیونکہ اس صورت میں مقصد کا حاصل ہو نا فتنے کے بغیر ہوتا ہے لیکن زیر بحث مسئلے کی ان کے قول کے مطابق شریعت میں کوئی نظیر نہیں ہے ،لہٰذا یہ تو ضرر محض شمار ہو گی۔(فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن السعدی ) بلوغت کے بعد کسی کا عقیقہ کرنا یا ایصال ثواب کے لیے پمفلٹ چھپانا: سوال:الحمد اللہ میرے ہاں ایک لڑکا اور لڑکی پیدا ہوئی اور ان دونوں کا عقیقہ کرنے کے لیے میرے پاس گنجائش نہیں تھی تو وہ بڑے ہو گئے اور اب 19،16،سال کے ہو گئے ہیں اور میں ان کی والدہ سے الگ ہو چکا ہوں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کا عقیقہ کرنا ضروری ہے اور میں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا کیونکہ میرے والد نے میرے عقیقے کا اہتمام بھی نہیں کیا تھا تو کیا میں ذخیرہ کرتے ہوئے اپنے تمام کا عقیقہ کر سکتا ہوں؟کیونکہ میں ہر اچھے کام میں اپنی حالت کو درست کرنے کے لیے اللہ عزوجل کے قریب ہونا چاہتا ہوں یا کہ وہ ہم سے ختم ہو چکا ہے اور اس کا ہمیں فائدہ نہیں ہو گا؟ اور کیا اگر میں کچھ پمفلٹ اور کتابچے تیار کرواؤں اور ان کی نشرواشاعت بھی مکمل ہو جائے، اس مقصد کے لیے کہ یہ ان کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے۔
x
صفحہعنوان
51عرض ناشر
53پہلا باب
54کتاب الطہارۃ
55پانی کی اقسام اور نجاست دور کرنے کا بیان
61دوسراباب
62کتاب الوضوء
63وضو سے روکنے والی چیزیں
64وضو کا طریقہ
66موزے ،پٹی اور دوپٹے پر مسح کاباب
68نواقص وضو
85غسل کاباب
113تیمم کا بیان
117تیسراباب
118کتاب الحیض
119حیض کی مدت
121خون حیض کی صفت
136حائضہ کا قرآن پڑھنے اور مصحف کو چھونے کا حکم
142نفاس کا بیان
147خون نفاس کابگاڑ
148نفاس کی حالت میں وطی کرنے کا حکم
149استحاضہ کا بیان
163چوتھا باب
164کتاب الصلاۃ
165عورتوں کی اذان اور اقامت کا حکم
166نماز کی شروط وواجبات
173اوقات نماز
175باجماعت نماز
190نفاس والی عورت کی نماز نفاس والی عورت کے لیے چالیس دن پورے ہونے سے پہلے نماز ،روزہ اور حج ادا کرنے کا حکم:
193عید کی نماز
193متفرق مسائل
214نماز استخارہ
215پانچواں باب
216کتاب الجنائز واحکام المقابر
217عورتوں کا قبر ستان کی زیارت کرنے کا حکم
224میت پر نوحہ کرنا
233چھٹا باب
235زکوۃ کے مستحقین
236سونے چاندی کی زکوۃ
251ساتواں باب
252کتاب الصیام
253روزے کی شرائط
262افطار پر مجبور کرنےکا حکم
264روزہ توڑنے والے اعمال
269رمضان کی قضا
295آٹھواں باب
296کتاب الحج
297حج کی شرائط
302مواقیت
304حج کی اقسام
307حج و عمرہ کا طریقہ
313حج کے واجبات
315محظورات الاحرام(احرام کی حالت میں ممنوع کام)
324احرام کے دوران حیض آنا
329طواف وداع
336حج و عمرے کے متفرق مسائل
343نواں باب
344کتاب النکاح
345حق مہر نکاح کی شرطوں میں سے ہے
349زوجین کی رضا مندی کا بیان
359نکاح کے آداب
373میاں بیوی کے آپس میں حقوق
380عزل کا حکم
393نکاح کے متفرق مسائل
426محارم
441فسخ نکاح
445کتابیہ عورتوں سے نکاح کا حکم
456حرام نکاح
468طلاق خلع اور ظہار کے مباح ہونے کی حکمت
481طلاق کو واجب کرنے والے اسباب
496طلاق سنی اور طلاق بدعی
502طلاق کے متفرق مسائل
512سوگ کے بعض احکام
525خلع کے احکام
532رجعت اور اس کے احکام
547دسواں باب
548کتاب الرضاع
549دودھ پینے کی تعداد جس سے حرمت ثابت ہوتی ہے
565کیا خون کو دودھ پر قیاس کیا جائے گا؟
577پردے اور لباس کا بیان
592حکمران کی فرمانبرداری
598حرام لباس
604حرام زیب و زینت
607بال اتارکر آراستہ ہونا اور انھیں سنوارنے اور کنگھی کرنے کا طریقہ
618فطرت کے مسائل
619موئے بغل اکھاڑنا
620ناخن لمبے کرنے کا حکم
622غیر محرموں سے خلوت
623خادمہ کے ساتھ خلوت
624محرم کے بغیر سفر
627گیارھواں باب
628متفرق مسائل
629متفرق مسائل
633عورت کی آواز کا حکم
635عورت کا کار چلانا
639غیر محرموں کو دیکھنا
642عورت کا ڈاکٹروں کے پاس جا نا
643بعض فاسد و بد طینت محارم کا سامنا کرنا
645برائی کے انکار میں عورتوں کا فریضہ
653عورتوں کی بُری مجالس میں شمولیت
659غیر مسلم عورت سے پردہ
660اسقاط حمل کا حکم
663ماں کی غلطی کی وجہ سے بچے کی موت
664اکثر بازاروں میں جانا
665عورتوں کی اکثریت جہنمی کیوں ہے؟
666علم اور تعلیم
673اختلاط
685بعض مواقع پر جشن منانے کا حکم
687حرام چیزوں کو دیکھنا اور سننا
692کافروں سے اختلاط اور میل جول کا حکم
694بیٹوں کے درمیان عدل کرنا
696حد کے لگنے سے پہلے اور مرنے کے وقت کی توبہ
700وسوسے کی شکار عورت کا حکم
703یوم آخرت اور جنت کی نعمت
705باپ کا اپنے بیٹے اور بیٹی کے مال سے لینے کا مسئلہ
707یتیموں کے اموال کامسئلہ
708کسی غیر کو نیک اعمال اور ثواب کا تحفہ دینا
709زانیہ کی توبہ کی معرفت
715گناہوں کے نتائج
719عورت کے ذبیحہ کا حکم
Flag Counter