اور کچھ اہل علم کا موقف ہے کہ عقیقہ سنت مستحبہ ہے اور واجب نہیں اور یہی درست ہے کیونکہ امام احمد اور ابو داؤد نے حسن سند سے بیان کیا ہے عمرو بن شعیب سے وہ اپنے باپ اور ان کا باپ اپنے دادا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقے کے بار ےمیں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"یقیناً اللہ تمہارے عقوق (نافرمانی) کو ناپسند کرتا ہے"تو انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !ہم آپ سے اس کے بارے نہیں پوچھتے لیکن ہم آپ سے اپنے میں سے کسی ایک کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا کوئی بچہ پیدا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَنْسُكَ عَنْ وَلَدِهِ فَلْيَفْعَلْ ، عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافَأَتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ"[1]"جو اپنے بچے سے قربانی کرنا چاہتا ہے تو کر گزرے ،بچے سے برابر کی دو بکریاں اور بچی سے ایک بکری۔"تو عقیقہ مستحب ہوالیکن آپ ملاحظہ کریں کہ عقیقے کے بارے میں آنے والی احادیث کا تعلق اس فرمان سے"الغلام والجارية"(بچہ اور بچی) ہے۔امام احمد اور ترمذی کے نزدیک عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافَأَتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ"[2]"بچے سے دو برابر کی بکریاں اور بچی سے ایک بکری ہے۔"اسی طرح یہ بلوغت سے پہلے کے ساتھ مشروط اور خاص ہے۔ اسی بارے میں امام شافعی نے کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: تُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ اس سے ساتویں دن ذبح کیا جائے"یہ وقت مقرر کرنے کے لیے نہیں، یہ اختیار کے لیے ہے اور پسندیدہ وقت یہ ہے کہ اسے ساتویں دن ذبح کیا جائے لیکن اگر ساتویں دن کے بعد ذبح کیا جائے تو یہ جائز ہے جب تک بچہ اور بچی بالغ نہ ہوں تو اگر وہ بالغ ہو جائیں تو جسے ان دونوں کے عقیقے کا خطاب کیا گیا ہے وہ ختم ہو جائے گا اور اس کے بعد ان کے لیے یہ جائز ہو گا کہ