Maktaba Wahhabi

منکرین حدیث اور بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی عمر کا تعین

مؤلف: مولانا عطاء اللہ ڈیروی

مقدمہ ﴿ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد ﴾ موجودہ زمانے میں فتنہ انکار حدیث نے اچھی خاصی قوت پکڑلی ہے اوراس فتنہ میں پاک وہندکے وہ نیم ملا بڑھ چڑھکر حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے علوم شرعیہ اورقواعد عربیہ کی تعلیم کہیں باقاعدہ طورپرنہیں لی بلکہ خود ہی اپنی عقل کا استعمال کرکے اوراپنے تئیں علامہ سمجھ کرخود بھی گمراہ ہورہے ہیں اورجدیدانگریزی تعلیم کے حامل بہت سے افراد کو بھی اپنی اس گمراہی میں حصہ دار بنارہے ہیں۔ اگرہم ہندوستان میں انکار حدیث کے حاملین کاایک جائزہ لیں تواس میں عبداللہ چکڑالوی المتوفی ۱۳۳۲؁ہجری کا نام سرفہرست آتاہے جس نے علانیہ طورپراحادیث صحیحہ کاانکارکیااسی طرح مولوی نذیر احمد دھلوی المتوفی ۱۳۳۰؁ ہجری بھی احادیث میں طعن وتشنع کیاکرتے تھے اور رواۃ حدیث کو جاہل قرار دیاکرتے تھے اورکہاکرتے تھے کہ یہ لوگ حکمت عملی کے علوم سے جاہل تھے اوراحادیث کے حقیقی معنی سے ناواقف تھے انھوں نے قرآن کریم کاترجمہ کیااوراس ترجمہ پر وہ بہت فخر کیاکرتے تھے بحوالہ نزھۃ الخواطر ص۲۹۴تا۲۹۷ ج۸ اسی طرح مولوی برکات احمدالمتوفی ۱۳۳۷؁ ہجری حدیث پرعمل کرنے والوں پربہت زیادہ زبان درازی کیاکرتے تھے انھوں نے علم حدیث سے بیزاری کااظہار کیاجبکہ علوم فلسفہ میں بڑھ چڑھکر حصہ لیااورآخر میں صوفیت کی طرف مائل ہوگئے تھے اسی طرح مولوی وصی احمد سورتی حنفی نصوص احادیث پر عمل کرنے والوں کے خلاف بہت تعصب برتتے اوران پرطعن و تشنیع کیاکرتے تھے مذید برآں انھوں نے عمل بالحدیث کرنے والوں کی کتابوں سے مسائل اخذ کئے اوران مسائل کوان کو مذہب قراردے کران مسائل کی وجہ سے اورعمل بالحدیث کرنے کی وجہ سے ان کو کافر قرار دیااس شخص نے اپنے وقت کے ملاوں کے فتاویٰ جمع کئے جس میں یہ کہاگیاکہ عمل بالحدیث کرنے والوں اور تقلید کے منکرین کو اپنی مساجد سے نکال دیاجائے اس کتاب کانام ’’جمع الشواہد لاخراج غیرالمقلدین من المساجد ‘‘ رکھاگیااس فتاویٰ پرگھوڑے کی نعل کے برابر برابر مہریں ثبت کی گئیں بحوالہ نزھتہ الخواطرص۵۱۶ ج۸۔
x
صفحہعنوان
3مقدمہ
10نابالغ لڑکی کے نکاح کا اختیار باپ کوہے :
12نابالغ لڑکی سے جماع جائز ہے :
14نابالغ لڑکی کے نکاح کاعقلی دلائل سے ردکرنے والوں کوجواب:
17سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر غیر مسلموں کااعتراض دلیل نہیں:
18سورۃ طلاق کی مذکورہ آیت کی معنوی تحریف:
20ہشام بن عروہ پرمؤلف کی تنقید کا جواب:
34نوسال والی روایت غیر کوفی راویوں کی زبانی:
39مؤلف رسالہ کی بددیانتیاں:
41مؤلف رسالہ کی بدحواسیاں:
50منکرین حدیث کی پہچان:
62حصہ اول پرضمنی اعتراضا ت کے جوابات:
72کیابی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کانکاح قرآنی آیت کی عملی تفسیر نہیں؟:
Flag Counter