Maktaba Wahhabi

138 - 222
سا تو یں فصل (ایسے شبہات کابیان جوغلط استنباطات پرمبنی ہیں) ستا ئیسواں شبہ کچھ لوگوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی درج ذیل اثر سے دلیل پکڑی ہے، وہ فرماتے ہیں:امیر المؤمنین عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس کسی مہاجر یاانصاری صحابی کی ایک لونڈی آئی،جسے وہ جانتے تھے،اس لونڈی نے چادر اوڑھی ہوئی تھی،آپ نے اس سے پوچھا :کیا توآزاد ہوچکی ہے؟اس نے کہا:نہیں،آپ نے فرمایا:پھر یہ چادر کیوںاوڑھ رکھی ہے؟اسے اپنے سر سے اتاردے،چادراوڑھنا آزاد مسلمان خواتین کی نشانی ہے ،اس لونڈی نے کچھ پس وپیش کی توامیرالمؤمنین اپنا کوڑا لے کر اس کی طرف بڑھے اور اس کے سر سے چادر ہٹاڈالی۔( ابن ابی شیبہ) اس کاجواب کئی وجوہ سے ہے: (۱)اس اثرمیں ایسا کچھ ذکر نہیں کہ وہ لونڈی کھلے چہرے کے ساتھ تھی۔ پچھلے صفحات میں صفیہ بنت ابی عبید کا اثر گذرچکاہے،جس میں وہ فرماتی ہے کہ ایک لونڈی چادر اوڑھے،دوپٹہ سے منہ ڈھانپے آئی توامیر المؤمنین نے پوچھا :یہ عورت کون ہے؟… الخ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ لونڈی چہرہ ڈھانپے ہوئی تھی،جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ امیرالمؤمنین اسے جانتے تھے توممکن ہے اسے اس کے جسم کے ظاہری
Flag Counter