Maktaba Wahhabi

150 - 222
آئندہ آنے والے کچھ شبہات کاجواب اسی روشنی میں دیاجائے گا۔ چو نتیسواں شبہ ائمہ ثلاثہ:امام ابوحنیفہ،امام مالک اور امام شافعی کا یہ مذہب بتایاجاتا ہے کہ وہ چہرے کو پردہ نہیں مانتے تھے،امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے مذہب کی ایک روایت اسی طرح وارد ہے ۔ چنانچہ جولوگ چہرے کے عدمِ پردہ کے قائل ہیں،انہوں نے ائمہ کے اس مذہب سے بھی استدلال کیاہے۔ اس شبہ کاجواب کئی وجوہ سے دیاجاسکتاہے: (۱)بہت سے لوگ جواپنے اماموں کی پیروی کرتے ہیں وہ کئی مسائل میں اپنے غلط فہم کی بناء پر،اپنے اماموں کی طرف غلط اقوال منسوب کربیٹھتے ہیں،چنانچہ ان کی طرف ایسی ایسی باتیں منسوب کرڈالتے ہیں جو انہوں نے کہی ہی نہیں ہوتیں،انہی باتوں کو ان کا مذہب بناکر پیش کردیاجاتاہے،حالانکہ وہ ان اقوال سے اس طرح بری ہوتے ہیں جیسے بھیڑیایوسف علیہ السلامکے خون سے بری تھا۔ جیسے امام شافعی رحمہ اللہ کے اَتْباع نے اپنے امام کی طرف نماز کی نیت زبان سے ادا کرنے کا قول منسوب کردیا ہے،[1]حالانکہ یہ صریح غلط ہے،اسی طرح ائمہ کرام نے جن مسائل میں لفظِ(کراہت)استعمال کیا ہے،متاخرین نے اسے بمعنی تحریم لینے کو قبول نہیں کیا،یہ بھی غلط ہے۔ ائمہ کرام کی طرف منسوب بہت سے اقوال،ان کے پیروکاروں کی اپنی
Flag Counter