Maktaba Wahhabi

159 - 222
پیہم جدوجہد سے حق (جسے انہوںنے گم گشتہ کرنے کی پوری کوشش کی تھی)اپنے اصل نصاب کی طرف لوٹ آیا،ویسے بھی بے پردگی کے قائل حضرات کے فتاویٰ جات، مؤمن اورمعصوم عورتوںکی صفوںمیں پذیرائی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ بعض معاصر مفتی حضرات جو حجاب کے مسئلہ میں بڑے واضح تساہل کے مرتکب ہوئے اور ان کا یہ تساہل انتہائی تلخ صورتِ حال کاذریعہ بنا ،یعنی :ان کافتویٰ صرف اس ماحول میں مؤثر ثابت ہوا جو پہلے ہی سے بے پردگی کی دلدل میں پھنسا ہواتھا، اور اس پر مستزاد یہ ہے کہ ان مفتی حضرات کے اپنے شبہ کی بناء پر بے پردگی کی معصیت کی نحوست،خود ان پربے برکتی اور ناپسندیدگی کا خول چڑھاگئی،کسی کہنے والے نے کیاخوب کہاہے: ألا إنما العینان للقلب رائد فما تألف العینان فالقلب یألف یعنی:آنکھیں تو دل کاقاصد ہیں،جوکچھ آنکھیں چاہتی ہیں وہی دل بھی چاہتا ہے۔ چند اہم فوائد (۱) تمام علماء اس بات پر متفق ہیں کہ عورت کا اپنے چہرے اورہاتھوں کوڈھانپنا زیادہ بہتر اورخوب احتیاط کاباعث ہے،یہ بات انہوں نے اس مسئلہ میں اختلاف سے چھٹکارا حاصل کرنے اور افضل رائے پر عمل کرنے اور شبہات سے بچ کر رہنے کی خاطر کہی ہے،جب یہ بات ثابت ہوگئی توپھر احتیاط لازم کیجئے اور مفتی حضرات کے فتاویٰ سے صرفِ نظر کیجئے ۔
Flag Counter